تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

نائجيريا ميں اسکول سے اغوا ہونے والے 344 طلبا بازياب

nigeria main school se aghwa hone wale 344 talba baziyaab
  • واضح رہے
  • دسمبر 18, 2020
  • 5:58 شام

دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے گزشتہ ہفتے ہونے والی اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جبکہ کچھ بچے محفوظ رہے تھے

ابوجا: افریقی ملک نائیجیریا میں بورڈنگ اسکول سے اغوا ہونے والے 344 بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے تاہم کچھ بچے تاحال اغوا کاروں کے قبضے میں ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بوکوحرام کے جنگجوؤں نے گزشتہ ہفتے ایک بورڈنگ اسکول پر حملہ کرکے سیکڑوں بچوں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم اب سیکورٹی اہلکاروں نے ان بچوں کو ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرالیا ہے۔

نائجیریا کی کاٹسینا ریاست کے گورنر امینو بیلو مساری نے سرکاری نشریاتی ادارے این ٹی اے کو بتایا کہ بچوں کو پڑوسی ریاست زمفارا سے بازیاب کراکے حکومتی سیکیورٹی فورسز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

گورنر مساری نے مزید بتایا کہ بچوں کو معمول کی طبی جانچ کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا اور دیگر چند بچوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔

نائجیریا کے صدر محمدو بُہاری نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان بچوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہے کہ انتہا پسند گروپ بوکو حرام نے ان بچوں کو 11 دسمبر کو اغواء کيا تھا اور بچوں کی رہائی کو مطالبات کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے