نیوزی لینڈ میں کوروناوائرس کے باعث لگے غیر معمولی لاک ڈاؤن میں چوروں کا ایک گروہ واردات کے لیے نکلا۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کرائے پر گاڑیاں دینے والی جوسی نامی کمپنی کے ایک احاطے کی باڑ کاٹ کر اور گیٹ کو قبضوں سے علیحدہ کر کے گاڑیاں نکالنی شروع کیں۔
نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی بالکل معطل ہیں اور اس دوران اس طرح گاڑیاں چرانا بہت آسان تھا۔ در حقیقت یہ اتنا آسان تھا کہ چوروں نے صرف ایک دن میں یہ گاڑیاں نہیں چرائیں بلکہ وہ تین دن تک یہ واردات کرتے رہےمجموعی طور پر تین دنوں میں وہ 97 گاڑیاں اڑا لے گئے۔