تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

نیپال اور بھارت میں کتوں کو پوجنے کا عجیب تہوار

nepal or india main kutton ko poojne ka ajeeb tehwar
  • واضح رہے
  • نومبر 16, 2020
  • 4:46 شام

5 روز فیسٹیول کو نیپالی زبان میں ’’کوکور تہار‘‘ کہا جاتا ہے، جس میں دوسرا دن خاص طور پر کتوں کی پرستش کیلئے مختص ہے

کھٹمنڈو: نیپالی محاورہ ہے کہ ہر کتے کا ایک دن ہوتا ہے۔ لہٰذا اس ضمن میں نیپال اور بھارت کے نیپالی اکثریتی علاقوں میں آوارہ اور پالتو کتوں کی پوجا کا دن منایا جاتا ہے۔نیپال میں اس ویک اینڈ پر نیپالی ہندوؤں کا پانچ روزہ دیپ دیوالی میلہ یا تہوار شروع ہو گیا ہے۔

نیپالی زبان میں اسے ’’یم پان چک‘‘ یا ’’سوانتی‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس میلے کا دوسرا دن خاص طور پر کتوں کی پوجا کے لیے مختص ہوتا ہے۔ اس دن کو مقامی زبان میں ’’کوکور تہار‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مطلب کتوں کا دن یا یومِ سَگ ہے۔

یہ فیسٹیول نیپال کے علاوہ بھارتی ریاست سکم اور مغربی بنگال کے علاقوں دارجیلنگ اور کالمپونگ میں بھی منایا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں بھی نیپالی آبادی کی بہتات ہے اور یہی لوگ اس تہوار کا انتظام کرتے ہیں۔ ان دنوں میں نیپالی ہندو اپنے گھروں میں دیے جلانا باعث برکت سمجھتے ہیں۔

کوکور تہار کے دوسرے دن ہر کوئی اپنے کتے کو خاص طور پر تیار کر کے باہر لے کر جاتا ہے۔ کتے کے ماتھے پر ٹیکا یا سرخ رنگ کا نشان بھی لگایا جاتا ہے۔ ان کے گلے میں پھولوں کی مالا ڈالی جاتی ہے۔ اس طرح ان کو میلے کے چلن کے مطابق خصوصی خوراک بھی دی جاتی ہے۔

کوکور تیہار کو انٹرنیٹ کی بدولت عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اس دن کو میکسیکو کے جانوروں کے حقوق کے گروپوں نے بھی اپنا لیا ہے اور میکسیکو سٹی میں بھی ایسے ہی ایک فیسٹیول کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

نیپالی ہندوؤں کا یقین ہے کہ کتا موت کے دیوتا ’’یم راج‘‘ کا خاص دوست اور پیامبر ہوتا ہے۔ اس خصوصی دن پر کتے کی خاطر مدارت کا اصل مقصد یم راج کو مسرت پہنچانا ہوتا ہے۔ اس چوپائے دوست کو خوشی فراہم کر کے یم راج دیوتا کا دستِ شفقت حاصل کرنا بھی مراد ہے۔ نیپالی ہندو تیہار کے تیسرے دن گائے کی خاص پوجا کا بھی انتظام کرتے ہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے