تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں 20 لاکھ روپے کے انعامات

National U19 odi cup prize money
  • واضح رہے
  • اکتوبر 12, 2020
  • 10:15 شام

کل سے شروع ہونے والے 21 روزہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنرز اپ کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا

لاہور: پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں شامل مینز اور ویمنز کرکٹ کی سرگرمیوں کے بعد اب ایج گروپ کرکٹ کا بھی (کل) منگل سے آغاز ہوگا۔ اس سلسلے میں یکم ستمبر2001 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کے درمیان ایک روزہ طرز کی کرکٹ کے مقابلے 13 اکتوبر سے لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں شروع ہوں گے۔
اکیس روزہ ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا، جہاں سندھ انڈر19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں ک ±ل بیس لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنرزاپ کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹسمین، بہترین وکٹ کیپر اور بہترین باو ¿لر کو پچاس پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں ک ±ل تیس لیگ میچز کھیلے جائیں گے ، جہاں ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو د س ہزار روپے اور مین آف دی فائنل کو بیس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
ایونٹ کے پہلے روز پنجاب کی دونوں انڈر 19 ٹیمیں (سنٹرل اور سدرن) کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔ اسی طرح ناردرن اور خیبرپختونخوا کی انڈر19 ٹیمیں مریدکے کنٹری کلب جبکہ بلوچستان اور سندھ کی انڈر19 ٹیمیں ایل سی سی اے گراو ¿نڈ لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔
چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈزمیں شامل نوجوان کرکٹرز کے بائیو سیکیور ماحول میں کرکٹ کا یہ تجربہ نیا ضرور ہوگا ، جہاں کوورونا وائرس کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ایونٹ کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کےاسکواڈز کا انتخاب اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے۔ 16سے 19 ستمبر تک منعقدہ ٹرائلز میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے تقریباََ 7ہزار نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے