ایشین بینکنگ اینڈ فنانس میگزین (اے بی ایف) نے نیشنل بینک آف پاکستان کو کارپوریٹ کلائنٹ انیشی ایٹوآف دی ائیر اور انو ویٹو ڈیل آف دی ائیر برائے پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔ این بی پی میں کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ (سی آئی بی گی) اس کے متنوع اور بڑھتے ہوئے کلائنٹس کو بنیادی اور موزوں مالی، ٹرانزیکشنل اور الیکٹرانک بینکنگ مصنوعات اور خدمات کی وسیع پیمانے پر فراہمی کی مضبوط صلاحیتوں کی عکاس ہے۔ این بی پی ملک کے ممتاز کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کی بدلتی ہوئی مالی ضروریات کی خدمت کرنے والے، ملک بھر میں اعلیٰ درجے کی کثیر الملکی،
سرکاری ایجنسیوں/ محکموں اور کارپوریٹ صارفین کے لئے مالی خدمات فراہم کرنے والا پاکستان کا ایک سرکردہ ادارہ ہے۔
اس معتبر ایوارڈ جیتنے پر، سی ای بی پی/ گروپ چیف، سید جمال باقر نے کہا "ان ایوارڈز کے ذریعے این بی پی کو سراہا جانا اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ این بی پی مالی معاونت کی توقعات پوری کرنے کے لئے فنانشل پروڈکٹس اور حل کی مکمل فراہمی کے ذریعے اپنے کلائنٹس اور لونگ ٹرم پارٹنرز کا قابل اعتماد ادارہ ہے جو توقعات سے تجاوز کر کے سروسز کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اپنے کلائنٹس کو اپنی بہترین آفرز کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں اور پر اعتماد ہیں کہ یہی سوچ آنے والے وقتوں میں بہت سارے سنگ میل اورکامیابی کا باعث بنے گی۔ ہماری بڑی بیلنس شیٹ، عالمگیر بینکنگ مصنوعات اور کارپوریٹ پیشہ ور افراد کی ایک اعلیٰ معیار کی ٹیم ہمیں اعتماد اور ملک میںکسی بھی بڑے، پیچیدہ مالی لین دین یا بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کو انجام دینے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
ہم ان صنعتی شعبوں کی تلاش اور سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں مستقبل میں پاکستان کی معیشت میں وسعت کی توقع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این بی پی کی فخریہ تاریخ ہے جو پچھلی سات دہائیوں میں ایک حقیقی "قوم کا بینک" طور پر پھیلا ہے جس کی ملک بھر میں اور پاکستان کی معیشت کے ہر شعبہ میں گہری جڑیں ہیں۔این بی پی کو اپنے صارفین کو ایک وسیع حد تک سروسز فراہم کرنے کے لئے سائز، پیمانہ،تنوع اورمہارت حاصل ہے۔1949میں "نیشنل بینک آف پاکستان آردیننس 1949‘‘ کے تحت قائم کیا گیا، این بی پی اکستان کے ان اہم کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے جو جامع بینکاری مصنوعات اور خدمات پیش کرتے ہیں اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایجنٹ کی حیثیت سے بھی کام کرنے کا اختیار سونپا جاتا ہے۔
کئی دہائیوں کے دوران این بی پی نے اپنے بزنس نیٹ ورک کوکئی بر اعظموں میں وسعت دے کر متعدد بزنسز میں نمایا ں مارکیٹ شیئر حاصل کر کے ایک جدید ترقی یافتہ بینک کے طور پر کمرشل بینک میں اپنے کردار کی خوب وضاحت کرتاہے، ان میں پاکستان میں قرضے اور ایکیوٹی کیپٹل مارکیٹوں ، کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینکاری ،
خوردہ اور صارفین کے لئے بینکاری ، زرعی فنانسنگ اور خزانے کی خدمات شامل ہیں مگر صرف ان تک محدود نہیں ہے۔مشرق بعید، مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیاءوسطی ایشیاءیورپ اور شمالی امریکہ میں بھی این بی پی کی اپنی شاخوں اور ماتحت اداروں کے ذریعے مضبوط بین الاقوامی موجودگی ہے۔ اس کے علاوہ این بی پی کے پاس دوسرے مد مقابل بینکوں کے مقابلے میں کافی مسابقتی برتری ہے جس کی وجہ یہ ہے:
۔ پاکستان میں 1500سے زائد برانچز اور 21بیرون ملک شاخوں کے نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کو وسیع کوریج
۔ AAA/A1+ کی مستحکم درجہ بندی جو کسی بھی مقامی بینک کے لئے پی اے سی آر اے کریڈٹ ریٹنگ اور جے سی آر۔وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ، دونوں کے ذریعے مستحکم نقطہ نظر کے ساتھ اعلیٰ درجے کی ریٹنگ مانی جاتی ہے۔ .
۔ بجلی ، آئل اینڈ گیس ، سیمنٹ ، چینی ، ٹیلی مواصلات وغیرہ سمیت تمام بڑے کاروباری شعبوں کے لئے مالی اعانت فراہم کرنے والا اس کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر کو بھی سب سے بڑا قرض فراہم کرنے والا پاکستان کی سب سے بڑا ادارہ ہے۔
۔ متنوع مصنوعات کی بنیاد پر مختلف کسٹمر طبقات کی ضروریات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا
۔ سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے متبادل ڈیلیوری چینلز ڈولپمنٹ اور ان کے نفاذ کے لئے جاری اقدامات یعنی"این بی پی ڈیجیٹل"
.ہم اس موقع کو اپنے مسابقت پزیر ماحول میں مستقل سرپرستی کے لئے اپنے قابل قدر کسٹمرز کو شکریہ ادا کرنا پسند کرتے ہیں۔