تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

ناصر جمشید پر جلا وطنی کی تلوار لٹکنے لگی

nasir-jamshed-faces-prospect-of-deportation
  • واضح رہے
  • اکتوبر 13, 2020
  • 9:43 شام

پاکستان کے سابق اوپنر فکسنگ حقائق سامنے آنے کے بعد سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں

برمنگھم: اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا بھگتنے والے کرکٹر ناصر جمشید کو انگلینڈ سے جلاوطن کیے جانے کا امکان ہے۔ ناصر جمشید ان دنوں انگلینڈ کی جیل میں ہیں، اُنہیں بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے میچوں میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر 17 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ناصر جمشید 21 اکتوبر کو ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دیں گے اور ضمانت منظور ہونے کی صورت میں اُنہیں انگلینڈ سے جلا وطن کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ناصر جمشید کی اہلیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اُنہیں ہوم آفس یا پریژن سروسز سے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اس لیے وہ اس پر تبصرہ نہیں کرسکتیں۔

واضح رہے کہ برمنگھم میں ناصر جمشید اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے تحقیقات کے بعد اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید کو گرفتار کیا تھا، ناصر جمشید اور ساتھیوں نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ 2016ء اور پی ایس ایل2017ء کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی کوشش کی۔

بی پی ایل کے دوران بلے باز کو رقم کے عوض اوور کی پہلی دو گیندوں پر رنز نہ بنانے پر راضی کیا گیا۔ 2016ء میں ناصر جمشید نے خفیہ اہلکار کو بتایا کہ بی پی ایل کے 6 کھلاڑی ان کے لیے کام کر رہے ہیں اور فی میچ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم ہوئی۔

ناصر جمشید نے شروع میں پی ایس ایل میں رشوت کی تردید کے بعد کورٹ میں اعتراف کیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس ناصر جمشید پر 10 برس کی پابندی عائد کی تھی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے