تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

نارتھ کراچی میں صنعتوں کے گیس کنکشن منقطع

N. karachi main sanaton ke gas connection muqata
  • واضح رہے
  • جنوری 2, 2021
  • 9:54 شام

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اچانک کنکشن کاٹنے اور پیداواری عمل معطل ہونے پر فیکٹریوں کے مالکان سراپا احتجاج

کراچی: نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے سوئی سدرن گیس کی جانب سے اچانک نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں واقع فیکٹریوں کے گیس کنکشن منقطع کرنے پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے اورشدید احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اگلے 48 گھنٹوں میں صنعتوں کی گیس بحال نہ کی گئی تو احتجاجاً تمام فیکٹریوں کو تالے لگادیں گے اور چابیاں وزیراعظم عمران خان کے حوالے کردیں گے۔

صنعتیں بند ہونے سے بے روزگاری کا سیلاب آجائے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس پر عائد ہوگی جبکہ ملکی مجموعی معیشت پربھی اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ فیصل معیز خان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور صنعتوں کو ڈیمانڈ کے مطابق گیس سپلائی بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے باوجود سندھ میں پیدا ہونے والی گیس سے سندھ کو اس کا جائز حق نہیں مل رہا جبکہ سندھ کے قدرتی وسائل پر پہلا حق صوبہ سندھ کا ہے لہٰذا وفاقی کی سندھ کے ساتھ ذیادتی ناقابل برداشت ہے اورسندھ کے ساتھ وفاق کی حق تلفی سے معاملات مزید خراب ہوں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی ہر فیکٹری کو جاکر تالے لگا رہی ہے جوکی غلط ہے اگر صرف ایک نوٹس کی بنیاد پر صنعتوں کو بند کیا جائے گا تو معیشت کیسے چلے گی؟ صنعتیں کیسے اپنی بقا قائم رکھیں گے؟ گیس کی فراہمی بند کرنے سے پلانٹ میں موجود خام مال ضائع ہورہاہے جبکہ پیداوار بند ہونے سے مقامی مارکیٹوں میں مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مصنوعات کی پیدا وار بند ہونے سے مقامی مارکیٹوں میں طلب کو پورا کرنے کے لیے درآمدات پر انحصار کرنا پڑے گا جو کہ وزیراعظم عمران کے ویژن کے برخلاف ہے۔

فیصل معیز خان نے مطالبہ کیا کہ نارتھ کراچی کی صنعتوں کی گیس فوری بحال کی جائے بصورت دیگر صنعتکار اپنی فیکٹریوں کو تالے لگانے پر مجبور ہوجائیں گے اور ورکرز کے بڑی تعداد میں بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا حکومت ملک کے بہتر معاشی مفاد میں یوٹیلٹی سروسز والے اداروں کو بلاتعطل خدمات فراہم کرنے کا پابند بنائے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے