تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

مجاہدین کے ہاتھوں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 4 فوجی جہنم واصل

  • محمد عدنان کیانی
  • مئی 4, 2020
  • 12:27 صبح

مودی سرکار کے مسلمانوں  خصوصا نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم ہر دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں چھنجی مولا کے مقام پر قابض بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر گھرگھرتلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔مقامی میڈیا ذرائع  نے بتایا کہ بھارتی فوج کے آپریشن کی قیادت کرنے والے کرنل اشوتوش شرما دیگر 4 اہلکاروں سمیت ایک گھر کی تلاشی کیلئے گھسے تو مکان میں پناہ لیے ہوئے مجاہدین نے انہیں جہنم رسید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس دوران قابض بھارتی فورسز نے مزید نفری بلائی اور مکان کو گھیرے میں لے لیا تاہم مجاہدین اورقابض فوج میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ بعدازاں بھارتی فوج نے مکان کو گن پاؤڈر چھڑک کر آگ لگادی جس کے باعث دونوں مجاہد بھی شہید ہوگئے۔

کے ایم ایس کے مطابق مجاہدین سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اورمیجر سمیت 4 فوجی اہلکار جبکہ بھارتی پولیس کا سب انسپکٹربھی مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں میں کرنل اشوتوش شرما اور میجر انوج سود بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں وحشیانہ کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران قابض فوج نے جعلی آپریشن کے نام پر 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے رمضان المبارک میں بھی کئی کشمیریوں کے مکانات کو تباہ کردیا ہے۔ جبکہ کئی ماہ سے مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ لاک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے۔

محمد عدنان کیانی

محمد عدنان کیانی بین الاقوامی سطح پر جانی جانے والی دینی شخصیات کے انٹرویوز کے سلسلے میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔ وہ اردو و انگریزی کالم نگاری اور سب ایڈیٹنگ سمیت سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں۔ مذہبی امور پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔

محمد عدنان کیانی