تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

معاشی استحکام کیلئے تجارت وصنعت دوست پالیسی بنا ئی جائے،جلات اچکزئی

  • محمد قیصر چوہان
  • اکتوبر 15, 2020
  • 12:02 شام

ٹیکسوں کی شرح کم ،دہرے ٹیکس ختم کئے جائیں جبکہ بجلی وگیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے

ملک بھر کے تاجروں اور صنعت کاروں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے، تقریب سے خطابچمن (کامر س رپورٹر)چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی جلات خان اچکزئی نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے تاجروں اور صنعت کاروں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے ،ٹیکسوں کی شرح کو کم ،دہرے ٹیکس ختم کئے جائیں ، بجلی وگیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے جبکہ معاشی استحکام کیلئے تجارت و صنعت دوست معاشی پالیسی بنا ئی جائے ۔

گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی جلات خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کا دارومدار کاروباری برادری کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر منحصر ہوتا ہے لہٰذا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان برآمدات اور مقامی تجارت کو فروغ دینے کیلئے تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔انہوں نے کہا کہ چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے وابستہ تاجروں کی لیگل امپورٹ و ایکسپورٹ کو بعض عناصر اسمگلنگ کا نام دیتے ہیںایسے عناصر کی حکومتی سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اور صوبے بھر کے تاجروں کو آسانی سے کام کرنے کیلئے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان