تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

مودی کے دوست امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کرکے بھارت فرار

  • محمد عدنان کیانی
  • مئی 4, 2020
  • 3:31 صبح

بی آرشیٹی نریندر مودی کے قریبی دوستوں میں سے ہیں اور یہ مودی سرکار کی موجودہ ظالماںہ غاصبانہ کشمیر پالیسی میں پیش پیش رہے  ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم مودی کی طرح مودی کےدوست بھی دھوکے بازنکلے۔مودی جو خود بھی کئی کرپشن اسکینڈلز میں پھنسے ہوئے ہیں انکے قریبی دوست بزنس مین باواگتھو راگھورام شیٹی (بی آرشیٹی)متحدہ عرب امارات کی تاریخ  کا سب سے بڑا فراڈ کرکے بھارت فرارہوگئے۔

بی آر شیٹی نے این ایم سی اسپتال کے نام سے 80 مختلف بین الاقوامی اور اماراتی بینکوں سے تقریباً 3 ارب ڈالرکا قرضہ لیا تھا اور اب بھی اسپتال پر 2 ارب ڈالر کے بقایا جات ہیں۔ بھارتی بزنس مین نے جعلی دستاویزات، فرضی کمپنیوں، جعلی بینک اکاؤنٹس اور دیگر دستاویزات پیش کرکے اماراتی بینکوں سے اربوں روپے کا قرضہ حاصل کیا تھا۔ شیٹی کے فرار کے بعد اسپتال کو قرض دینے والے بینکس بھی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ اسپتال کیلئے قرض چکانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں مفروربھارتی بزنس مین بی آرشیٹی کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور ان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے ان کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے متحدہ عرب امارات گذشتہ کچھ عرصے سے بھارت کے ساتھ دوستیاں بڑھا رہا تھا اور مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو سب سے بڑا اماراتی سول ایوارڈ بھی دیا

گیا تھا۔تاہم بنئے  کی فطرت نہ بدلی اوراس کے دوست نے ہی متحدہ عرب امارات کو تاریخی فراڈ سے دوچار کردیا۔ تاہم اب اماراتی سینٹرل بینک نے حکم نامے میں بی آر شیٹی کے خاندان کے افراد کے بھی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کہا ہے۔ بھارتی بزنس مین فروری میں بھائی کے علاج کی غرض سے ابوظبی سے بنگلور  پہنچے تھے جہاں ان کے بھائی دوران علاج چل بسے تھے جس کے بعد وہ واپس امارات نہیں گئے ہیں اور اس دوران ہی ان کے فراڈ کا بھانڈہ پھوٹا۔بی آرشیٹی نریندر مودی کے قریبی دوستوں میں سے ہیں اور یہ مودی سرکار کی موجودہ ظالماںہ غاصبانہ کشمیر پالیسی میں پیش پیش رہے  ہیں۔

محمد عدنان کیانی

محمد عدنان کیانی بین الاقوامی سطح پر جانی جانے والی دینی شخصیات کے انٹرویوز کے سلسلے میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔ وہ اردو و انگریزی کالم نگاری اور سب ایڈیٹنگ سمیت سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں۔ مذہبی امور پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔

محمد عدنان کیانی