تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

مودی چناؤ میں ”سرجیکل اسٹرائیک چورن“ بیچنے لگا

مودی چناؤ میں
  • واضح رہے
  • اپریل 16, 2019
  • 11:16 شام

انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم نے ووٹ کیلئے اپنی فوج کو بھی سیاست میں گھسیٹنا شروع کر دیا ہے، جو دراصل الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت کے انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی نے چناؤ جیتنے کیلئے سرجیکل اسٹرائیک کا چورن بیچنا شروع کردیا۔ چھتس گڑھ میں انتخابی ریلی کے سامنے بڑھک مارتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ "ایک ووٹ" سے پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی کارروائی ممکن ہوئی۔ مودی نے کہا کہ سرحد پار حملہ اور خلا میں سیٹلائٹ کو مار گرانے کی طاقت عوام کے ووٹ کی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہر صورت الیکشن جیتنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں وہ انڈین فوج کا کندھا استعمال کر رہا ہے۔ دو ہفتے قبل مودی نے ریاست مہاراشتر میں ایک ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے ووٹروں سے کہا تھا کہ وہ اپنا ووٹ بالاکوٹ میں حملہ کرنے والوں کے نام کریں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے مودی کی جانب سے انتخابی مہم میں فوج کو گھسیٹنے پر ریاست مہاراشتر میں حکام سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

بھارتیوں کو اپنے بلند و بانگ دعوؤں اور نعروں سے بے وقوف بنانے والے نریندر مودی نے منگل کے روز چھتس گڑھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کا مائنڈ سیٹ سلطنت والا ہے اور وہ ہمیں غلام بناکر رکھنا چاہتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ کانگریس والے اسے چور کہتے ہیں، جبکہ وہ دیش کا چوکیدار ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے