آج چیئرمین پی سی بی احسان مانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوئے جس میں انہوں نے کمیٹی کے اراکین کے مختلف سوالات کا جواب دیا۔قومی ٹیم کے رواں سال دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کا اعلانکمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کی خصوصی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی
جبکہ اس کے علاوہ قومی ٹیم کی کارکردگی، سپر لیگ کے دیگر معاملات، بین الاقوامی ٹیموں کے دورہ پاکستان سمیت کورونا کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی یس بی نے کہا کہ کوئی یہ نہیں دیکھتا کہ 10سال بعد پاکستان میں باضابطہ طور پر کرکٹ واپس آئی ہے جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بعد زمبابوے کی ٹیم بھی پاکستان آ رہی ہے۔