تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

مائیکل جورڈن نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شرکت کی 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

مائیکل جورڈن
  • محمد قیصر چوہان
  • مئی 2, 2020
  • 5:00 شام

شکاگو بلز کی جانب سے کھیلنے والے سابق باسکٹ بال سٹار 1998ء میں ریٹائر ہو گئے تھے لیکن ان کی مقبولیت میں ذرا برابر بھی کمی واقع نہیں ہوئی

نیویارک ( واضح رہے نےوز ) امریکا کے سابق باسکٹ بال چیمپئن مائیکل جارڈن نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شریک ہونے کی 100 ملین ڈالر کی پیشکش

ٹھکرا دی ۔ شکاگو بلز کی جانب سے کھیلنے والے سابق باسکٹ بال سٹار 1998ء میں ریٹائر ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں ذرا برابر بھی کمی واقع نہ ہوئی اور لوگ آج بھی ان کے کھیل کے دیوانے ہیں ۔ امریکا کے نامور سپورٹس ایجنٹ ڈیوڈ فاک نے ڈبلیو ایف اے این کے پروگرام ’بومر اینڈ جیو‘ میں اپنے سابق کلائنٹ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اپنے دور کے مشہور ترین باسکٹ بال کھلاڑی پراجیکٹس کے انتخاب کے حوالے سے بہت ہی محتاط ہیں ۔ ڈیوڈ فاک نے انکشاف کیا

کہ انہوں نے اپنے 57 سالہ سابق کلائنٹ مائیکل جارڈن کو ایک سے دو گھنٹے کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے 100 ملین ڈالر کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا ۔ باسکٹ بال ایجنٹ نے پیشکش کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن انہوں نے کہا کہ خدا جارڈن پر رحم کرے، وہ بہت ہی کامیاب انسان ہے جس کی وجہ سے اس کے پاس مواقع

ہیں کہ وہ کیا چیز کرنا چاہتا ہے اور کیا نہیں چاہتا ۔ ڈیوڈ فاک نے کہا کہ میں اس سے بہت متاثر ہوا کہ وہ اپنے نام سے جڑے کسی بھی پراجیکٹ میں شمولیت کے حوالے سے بہت ہی زیادہ احتیاط سے کام لیتا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ای ایس پی این نے سپورٹس کی دنیا کےایک تاریخ ساز کھلاڑی مائیکل جارڈن کی زندگی پر مبنی ڈاکیو منٹری ’ دی لاسٹ ڈانس‘ کی سیریز کا آغاز کیا تھا جو 17 مئی تک جاری رہے گی ۔

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان