تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

لاہور، فیصل آباد موٹروے پر قائم دوسرا ٹول پلازہ ختم کیا جائے۔ میاں انجم نثار

Mian Anjum Nisar has called for stopping double toll collection
  • واضح رہے
  • دسمبر 2, 2020
  • 11:42 شام

معاشی سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے مواقع اور غربت میں کمی کیلئے شہروں کے درمیان جدید روڈ انفرسٹرکچر بہت اہمیت کا حامل ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار نے حکومت پر زور دےتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور تا فیصل آباد موٹر وے پر قائم دوسرے ٹول پلازے کو فوری طور پر ختم کیا جائے یا اس کے لےے متبادل جگہ کا انتخاب کیا جائے۔ اس کی وجہ سے کاروباری افراد اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ معاشی سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے مواقعے، غربت میں کمی کے لےے شہروں کے درمیان جدید روڈ انفرسٹرکچر بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لاہور تا فیصل آباد اور فیصل آباد سے لاہور تک صرف ایک ہی جگہ پر ٹول پلازہ فیس وصول کی جائے۔ فیصل آباد پنڈی پٹیاں M5 موٹروے پر قائم نئے ٹول پلازہ کو فوری ختم کیا جائے اور پرانے نظام کے مطابق صرف ایک ہی جگہ ٹول ٹیکس وصول کیا جائے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزارت برائے مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ہنگامی بنیادوں پراس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹول پلازہ پر کوئی مناسب انتظام اور ضابطہ نہیں ہے۔ اگر کوئی مسافر وقت کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا فاصلہ طے کرتا ہے تو ٹول پلازہ کے مقام پر ٹریفک میں پھنس جاتا کیونکہ ٹول پلازہ پر عملے کا کم ہونا اور تمام لینز کا استعمال میں نہ لانا اورگاڑیوں سے معاوضہ وصول کرنے میں سُستی کی وجہ سے چند منٹوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ دو جگہ پر ٹول پلازہ بنانے کا کوئی جواز نہیں بنتا، ٹول پلازہ پر ٹول وصولی کے نظام میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دو جگہوں پر ٹول پلازہ کی فیس وصولی اور ٹریفک کے جام ہونے پر 30سے 45منٹ تک لین میں لگنا پڑتا ہے جسپر کاروباری برادری کو شدیدتحفظات ہیں۔ٹریفک کے جام ہونے اور وقت پر اپنی منزل تک نہ پہنچے سے معاشی سرگرمیوں متاثر ہو رہی ہیں۔اب لاہور سے فیصل آباد تک جانے میں پہلے سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

میاں انجم نثار نے مزید کہاکہ دوسرے موٹرویز کی طرح لاہور تا فیصل آبادموٹروے بھی صوبائی دارالحکومت کو دیگر شہریوں سے لنک کرتا ہے ،موٹروے پرمناسب اور جدید انتظامات کا ہونا معاشی سرگرمیوں کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ موٹرویز کا مقصد ہی تیز تر اور آرام دہ سفر ہے مگر اس ٹول پلازہ کی وجہ سے شہریوں اور کاروباری برادری کو پریشانی اور ازیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے