تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • واضح رہے
  • اگست 16, 2020
  • 2:56 صبح

بھارت کے سابق کپتان نے دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا پیغام سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر کی گئی مختصر پوسٹ میں کیا

چنائی: کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 39 سالہ ایم ایس دھونی بھارت کے سب سے کامیاب کپتان مانے جاتے ہیں اور وہ واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارت نے آئی سی سی کی تینوں ٹرافیاں ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ان کی قیادت میں بھارت، آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی براجمان ہوا۔دھونی نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کیپشن میں لکھا کہ 'شکریہ۔ آپ کے مسلسل پیار اور سپورٹ کا بہت بہت شکریہ، مجھے 19:29 بجے سے ریٹائرڈ سمجھا جائے'۔واضح رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے 2014 میں ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جبکہ محدود اوورز کے میچ میں بھی وہ گزشتہ سال جولائی میں ورلڈ کپ میں ٹیم کے سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد سے نظر نہیں آئے تھے۔

بطور کپتان دھونی نے 2007 افتتاحی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ٹائٹل جتوایا جبکہ 2011 میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کو اس کی سرزمین پر اعزاز دلوایا۔انہوں نے اپنے ایک روزہ کیریئر میں 350 میچز میں 10 ہزار 773 رنز بنائے اور وکٹ کے پیچھے 444 آؤٹ کیے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سریش رائنا نے بھی مہندرا سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کے چند لمحوں بعد بین الاقوامی کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انہوں نے بھی انسٹاگرام پر دھونی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ کے ساتھ کھیلنا انتہائی خوشگوار تھا اور اب بھی میں نے سچے دل اور فخر کے ساتھ آپ کے ساتھ اس نئے سفر میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔'

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے