تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

      مشرق وسطیٰ میں میٹھی عید پھیکی پڑنے کا خدشہ

  • واضح رہے
  • مئی 18, 2020
  • 2:53 صبح

سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کویت، مصر، عراق، اردن، لبنان اور الجزائر کی حکومتیں عید الفطر پر مکمل کرفیو نافذ کرنے جا رہی ہیں

سعودی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر سخت لاک ڈاؤن اور نمازِ عید گھر پر ادا کرنے کے شاہی فرمان پر مملکت کے عوام میں مایوسی پائی جارہی ہے۔ برطانوی جریدے "دی عرب ویکلی" کے مطابق سعودی حکومت کے اس اعلان کے بعد خلیجی ممالک کی حکومتوں نے بھی کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے عید کے دن مکمل کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عید منانے پر پابندی کے حوالے سے تازہ بیان مصر کی السیسی حکومت کی طرف سے سامنے آیا ہے، جس نے کہا ہے کہ 24 مئی سے لاک ڈاؤن کے اوقات تبدیل کردیئے جائیں گے اور یہ کہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلے گی۔ مصری وزیر اعظم محمد مدبلے کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی نماز کے اجتماعات روکنے کیلئے کرفیو صبح 9 بجے کے بجائے علی الصبح 5 بجے سے نافذ ہوگا۔ ان اقدامات کی مدد سے ہم کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

ادھر کویت نے بھی عید کے دنوں میں میل میلاپ پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ بچوں کو عیدی بھجوانے کیلئے آن لائن نظام متعارف کرایا گیا یے۔ کویت کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ بینک نے بچوں کو تحفے تحائف یا عیدی دینے کیلئے الیکٹرونک سروس شروع کردی ہے، تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رہے اور وبائی صورتحال میں لوگ ایک دوسرے سے کرنسی نوٹ نہ لیں۔ اس سلسلے میں کویت کے تمام اے ٹی ایمز پر "3edeti" سسٹم لگا دیا گیا ہے۔

عراق سے بھی عید کی نماز کو گھروں تک محدود کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے عیدالفطر کے پہلے روز صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کا طویل اور سخت لاک ڈاؤن ہوگا۔

اسی طرح الجزائر میں بھی عید الفطر پر میل میلاپ اور مصافحہ پر پابندی کا اعلان سامنے آیا ہے۔ الجزائر کی وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید الفطر کے دن ہر قسم کے میل ملاپ اور ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے گریز کریں اور مبارکباد کےلیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔ الجزائر کی وزارت صحت نے تجویز دی ہے کہ وائرس کے پیش نظر عید فطر کے دن کرفیو نافذ کیا جائے۔

دریں اثنا سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ ہفتے عیدالفطر پر مکمل کرفیو کا اعلان کیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچنے کے لیے مقرر تمام حفاظتی اقدامات میں رمضان کے آخر تک لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق کرفیو میں جاری نرمی 29 رمضان 22 مئی تک برقرار رہے گی جبکہ 30 رمضان سے 4 شوال تک سعودی عرب کے تمام علاقوں اور صوبوں میں مکمل کرفیو کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے