معروف صحافی اور یوٹیوب پر تحقیقاتی خبروں کے وی لاگز کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سید عون شیرازی کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی حمید گل کی بیٹی عظمی حمید گل نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ، تفصیلات کے مطابق عون شیرازی نے واران بس کے معاملے پر ایک تحقیقاتی وی لاگ کیا تھا ، جس سے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا ، واران بس ڈپو صدر سے کیے جانے والے اس وی لاگ میں انہوں نے کہا کہ عظمی حمید گل سے یہ جگہ سرکار نے اس لیے خالی کروائی کیونکہ وہ طے شدہ معاہدے پر عمل نہ کر سکیں ، اس کے علاوہ وی لاگ میں بسوں اور ورکشاپس کی حاکت زار بھی دکھائی گئی ،عظمی حمید گل نے عون شیرازی کو مذکورہ ویڈیو فوری طور اپنے آفیشل یوٹیوب چینل سے ہٹانے کیلئے 15 دن کی مہلت دی ہے اور ذہنی اذیت دینے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر 50 کروڑ ہرجانہ بھی طلب کیا ہے ، اس حوالے سے عون شیرازی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج ہی عظمی حمید گل کے وکیل کی جانب سے لیگل نوٹس موصول ہوا ، اس حوالے سے وہ اپنی لیگل ٹیم سے صلاح مشورہ کر رہے ہیں جس کے بعد حتمی لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا سید عون شیرازی کوٹ مومن سے تعلق رکھتے ہیں اور کوٹ مومن پریس کلب کے سابق ممبر ہیں۔