تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

مقبوضہ کشمیر: بھارت کو ایک اور جھٹکا دینے کی پاکستانی تیاری

مقبوضہ کشمیر: بھارت کو ایک اور جھٹکا دینے کی پاکستانی تیاری
  • واضح رہے
  • اگست 20, 2019
  • 11:44 شام

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جانے کے فیصلے کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیر اعظم کی خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں وفاقی کابینہ کے فیصلے کی منظوری کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور وزارت قانون کو عالمی شہرت یافتہ وکلا کا پینل تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں یہ معاملہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور کشمیریوں کی نسل کشی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں مقبوضہ کشمیر کا معاملے کو عالمی عدالت لے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف جانے کا فیصلہ تمام قانونی پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد لیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہے جس کے بعد سے ہی وادی میں سخت کرفیو نافذ ہے۔ مقبوضہ وادی میں مواصلات، ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ مسلسل 16 روز سے جاری کرفیو کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث انسانی المیہ جنم لینے کا خطرہ ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی عدالت انصاف جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں جانے کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے، کچھ تکنیکی امور کا جائزہ لینے کے بعد دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے پاس کشمیریوں کی نسل کشی کے حوالے سے ٹھوس کیس موجود ہے، ہمارا مؤقف واضح اور اصولی  ہے، تمام قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا ہے جس کی تمام تفصیلات وزارت قانون جلد جاری کرے گا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے