تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش۔ کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان

heatwave in karachi
  • واضح رہے
  • مئی 3, 2020
  • 5:20 شام

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں منگل سے حرارت 40 سے 42 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ جبکہ خیبر پختون، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 5 سے 8 مئی کے دوران ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ عوام 12 سے 3 بجے کے درمیان گھروں سے باہر نہ نکلیں اور دھوپ سے احتیاط کریں۔

ادھر اتوار کے روز ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔پیر کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: سیدوشریف 60 ، مالم جبہ 37 ، بالاکوٹ 31 ، کاکول 19 ، پٹن 18 ، چراٹ 12 ، پاراچنار 10 ، میرکھانی ، کالام 08 ، دیر 04 ، چترال 03 ، پشاور (ائیرپورٹ 06 ، سٹی02) ، پنجاب: حافظ آباد 37 ، جوہرآباد 27 ، راولپنڈی (شمس آباد 25 ، چکلالہ 16) ، مری ، گوجرانوالہ 15 ، اسلام آباد (بوکرا 16 ، ائیر پورٹ 15 ، سید پور 10 ، زیروپوئینٹ 08 ، گولڑہ 06) ، گجرات 09 ، چکوال 08،سیالکوٹ (ائیر پورٹ ، سٹی 05) ، منڈی بہاولدین ، جہلم 04 ، لاہور (سٹی 01) ، نارووال 01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 22 ، مظفرآباد 17 ، کوٹلی 12 ، راولکوٹ 08 ، بلوچستان: لسبیلہ 17 ، نوکنڈی 06 ، دالبندین 04 ، کوئٹہ ( سٹی ، ائیرپورٹ02) ، گلگت بلتستان: گلگت 05 ، چلاس 04 ، بونجی ، استور 03 ، گوپیس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 47، سکرند، دادو اور جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے