تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

گرین شرٹس کیلئے انگلش ٹور آسان ہرگز نہیں ہوگا :راشد لطیف

c2211875bf0c79676b02215bfdf44f5b_XL
  • محمد قیصر چوہان
  • جون 24, 2020
  • 12:57 صبح

ماضی کے برعکس اس بار لندن میں میچز کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا :سابق کپتان

لاہور ( واضح رہے نےوز) سابق قومی کپتان اور اپننے دور کے بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کیلئے انگلش ٹور آسان ہرگز نہیں ہوگا کیونکہ ماضی کے برعکس انہیں اس بار لندن میں میچز کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا ۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے اس بار لارڈز اور اوول میں میچز نہیں رکھے گئے جہاں اس کا ریکارڈ کافی بہتر رہا ہے جبکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 2016ء پاکستانی ٹیم کو مصباح الحق اور یونس خان کی خدمات حاصل تھیں جنہوں نے سیریز ڈرا کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی تھی لیکن اس بار معاملہ کافی مختلف بلکہ سخت ہوگا ۔

سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان طویل عرصے تک ساتھ کھیل چکے ہیں لہٰذا ان کی عمدہ بیٹنگ کی طرح کوچنگ کی شراکت بھی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتی رہی تو اس سے پاکستانی ٹیم فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔ ان کا پی سی بی کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یونس خان کے تجربے کا محض انگلینڈ میں ہی نہیں بلکہ طویل مدت تک استعمال کرنا چاہئے جو اپنی مہارت نوجوان کھلاڑیوں تک منتقل کر سکتے ہیں

اور ہیڈ کوچ مصباح الحق چونکہ لچکدار اپروچ کے حامل ہیں لہٰذا امید یہی ہے کہ ان کے کھلے ذہن کے ساتھ فیصلے کارآمد ثابت ہوں گے ۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات سے کوئی دلچسپی نہیں کہ احسان مانی ایشین کرکٹ کونسل یا آئی سی سی میں کوئی بڑا عہدہ سنبھال لیں کیونکہ محض ٹائی لگا کر کوئی بڑا فرق نہیں لا سکتا ہے اور یہ بات پی سی بی کے معاملات کو دیکھ کر سمجھی جا سکتی ہے جن میں کوئی فرق نہیں آسکا جبکہ وسیم خان میں توانائی نظر آتی ہے مگر وہ بہت جلد ردعمل ظاہر کرتے ہیں لہٰذا ان کو کسی حد تک پرسکون رہنے کی ضرورت ہے ۔

کورونا جنوبی افریقی کرکٹ میں بھی پھیلنے لگا،7مثبت ٹیسٹ

آرگنائزیشن، ایسوسی ایشنز اورکنٹریکٹ یافتہ پلیئرزسمیت100افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ لیے گئے، متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں ہوئیجوہانسبرگ (واضح رہے نےوز) کورونا وائرس جنوبی افریقی کرکٹ میں بھی پھیلنے لگا، بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حال ہی میں مجموعی طور پر آرگنائزیشن، ایسوسی ایشنز اور کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز سمیت 100 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ لیے گئے ۔ ان میں سے 7 کا نتیجہ مثبت آگیا، متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں ہوئی ہے ۔ یاد رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے 27 جون کو 3 ٹیموں کا منفرد میچ کرانے کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں اسے کورونا خدشات کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر حصوں میں اب نئے کورونا وائرس کی وبا کی شدت میں کافی حد تک کمی آچکی ہے مگر دیگر ممالک میں اس کے کیز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ کورونا وائرس کی وبا کو 6 ماہ ہونے والے ہیں (عالمی ادارہ صحت کے مطابق پہلا کی 31 دسمبر کو رپورٹ ہوا تھا) مگر ایسا لگتا ہے کہ اس کی طاقت میں اب تک کمی نہیں آئی ۔ عالمی ادارہ صحت نے اتوار کو ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے جن کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار تھی ۔ اتنی تعداد میں کیسز 24 گھنٹے میں سامنے آئے، اس حوالے سے برازیل سرفہرست رہا جہاں 24 گھنٹے میں 54 ہزار 771 کیسز کی تصدیق ہوئی ۔

امریکا 36 ہزار 617 کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت میں 15 ہزار 400 اور پاکستان میں وائرس کے مزید 4 ہزار 916 نئے کیسز اور 121 اموات سامنے آئیں ۔ ماہرین کے مطابق کیسز کی تعداد میں اضافے کے متعدد عناسر جیے ہیں زیادہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور وائرس کا زیادہ پھیلاوَ ۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہیں جبکہ 4 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ، جبکہ 24 گھنٹے میں 4743 اموات ہوئیں ۔ 24 گھنٹے میں دوتہائی سے زیادہ ہلاکتیں امریکی ممالک میں ہوئیں ۔

لیجنڈری ریسلر انڈرٹیکر نے آخرکار ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ لے لی

انھوں نے 1990ء میں ورلڈ ریسلنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ کو جوائن کیا تھا

نیویارک (واضح رہے نےوز) ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر انڈر ٹیکر نے بظاہر 3 دہائیوں کے کیرئیر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ مارک کالاوے المعروف انڈرٹیکر کا کہنا تھا ;39;اب ان کے اندر رنگ میں واپسی کی کوئی خواہش نہیں ;39; ۔ 55 سالہ ریسلر نے ڈبلیو ڈبلیو ای ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک ڈاکو مینٹری میں ڈھکے چھپے الفاظ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا ;39;اب میرے لیے کچھ فتح کرنے کے لیے باقی نہیں رہا;39; ۔ تاہم ریسلر یا ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ۔ انڈر ٹیکر کو ڈیڈمین کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے اور انہوں نے اپنی زندگی پر بننے والی ڈاکومینٹری دی لاسٹ رائیڈ میں کیرئیر پر بات کی ۔

انہوں نے حال ہی میں ریسل مینیا میں اے جے اسٹائلز کے خلاف میچ پر بھی بات کی، جس میں انہوں نے اپنے حریف کو ;39;زندہ دفن;39; کردیا تھا اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر چلے گئے تھے ۔ انڈر ٹیکر نے کہا ;39;وہ ایک بہترین لمحہ تھا، ضروری نہیں آپ ہمیشہ ایسے لمحات کو حاصل کرسکیں ، اگر ایک یکیرئیر کا کوئی مثالی اختتام ہوسکتا ہے، تو یہ وہی لمحہ تھا;39; ۔ انہوں نے کہا ;39;اب وقت ہے کہ کاوَ بوائے صحیح معنوں مٰں چلا جائے، میں رنگ کے اندر کی بجائے اس سے باہر اس سے زیادہ بہتر کام کرسکتا ہوں ، اب میں اس مقام پر ہوں جہاں اسے قبول کرسکتا ہوں ;39; ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک آخری میچ کے لیے واپس آنے کا سوچ سکتے ہیں ، مگر اس کا فیص،ہ وقت کرے گا ۔ انڈر ٹیکر نے اپنے ریسلنگ کیرئیر کے دوران کئی بار ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی،

6 بار ٹیگ ٹیم ٹاءٹل اور رائل رمبل کے فاتح بھی رہے ۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1987ء میں ورلڈ کلاس چیمپئن شپ ریسلنگ سے کیا اور 1990ء کی دہائی میں ٹیڈ ڈائی بیس کی ملین ڈالر ٹیم کا حصہ بن کر ڈبلیو ڈبلیو ای میں آگئے ۔ انڈر ٹیکر نے ہی 1992ء میں سرائیوور سیریز میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای میں کاسکیٹ میچ میں شمولیت اختیار کی، 1996ء میں پہلی بار زندہ دفن کرنے والے میچ اور 1997ء میں پہلے ہیل ان اے سیل میچ کا بھی حصہ بنے ۔ بہت زیادہ مقبولیت کے باوجود انہوں نے جان سینا یا دی راک کی طرح فلمی دنیا کا رخ نہیں کیا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں مواقع ملے تھے مگر انہوں نے اس کے خلاف فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا ;39;وہ دنیا میرے لیے نہیں تھی، ریسلنگ اور ڈبلیو ڈبلیو ای میرا جذبہ ہیں ، وہ جگہ جہاں میں اپنی شخصیت کو اجاگر کرسکتا تھا;39; ۔ اتوار کو انڈرٹیکر نے ایک ٹوءٹ میں اس ڈاکو مینٹری کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ;39;آپ اس وقت تک طویل راستے کو سراہ نہیں سکتے جب تک آخر تک نہ پہنچ جائیں ;39; ۔

سابق فارمولا ون ڈرائیور ایلیکس زانارڈی ہینڈ باءک حادثے کے بعد تشویش ناک حالت میں ہیں

روم ( واضح رہے نےوز) سابق فارمولا ون ڈرائیور ایلیکس زانارڈی اپنے ملک اٹلی میں ہینڈ باءک ریلے کے دوران حادثے کا شکار ہونے کے بعد سنگین لیکن مستحکم حالت میں ہیں ۔ 53 سالہ پیرا اولیمپیئن زانارڈی کو گزشتہ روز پیانوزا میں ایک گاڑی کے ساتھ ہونے والے حادثے میں سر پر چوٹیں آئیں جس کے بعد انکو سیانا کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں زانارڈی کی سرجری کی گئی تاہم وہ انتہائی نگہداشت میں وینٹیلیٹر پر ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ زانارڈی کو شدید اعصابی چوٹیں آئیں ہیں ۔

زانارڈی کی 2001ء میں جرمنی کے شہر لوزِز میں امریکی میموریل 500 کارٹ ریس میں ٹکرانے کے باعث دونوں ٹانگیں کٹ گئیں تھیں ، اس کے بعد زانارڈی نے چار مرتبہ پیرا اولمپک ہینڈ سائیکلنگ ایونٹس طلائی تمغے حاصل کئے ۔ زانارڈی کے سرجن نے ہفتہ کو کہا کہ آپریشن اسی طرح ہوا جس طرح ہونا چاہئے تھا تاہم انہوں نے کہا کہ زانارڈی کی اصل صورتحال اچھی نہیں تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکی حالت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے 15 دن میں پتہ چل سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سنجیدہ ہونے کا مطلب ہے کہ وہ ایسی حالت میں ہے جہاں وہ مر سکتا ہے، ان معاملات میں وقت کے ساتھ بہتری بہت کم ہوسکتی ہے اور خراب ہونا اچانک ہوسکتا ہے ۔

کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ تین کرکٹرز، حیدر علی، حارث روَف اور شاداب خان کے کوویڈ19ٹیسٹ کے نتاءج مثبت آئے ہیں

لاہور ( واضح رہے نےوز) پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ تین کرکٹرز، حیدر علی، حارث روَف اور شاداب خان کے کوویڈ19ٹیسٹ کے نتاءج مثبت آئے ہیں ۔ ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں ۔ تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا ۔ تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے ۔ دیگر دو کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کیعلاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ آج مکمل کرلیے گئے ۔ اسکواڈ میں شامل ان اراکین کے ٹیسٹ چار مختلف شہروں ، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے ۔ پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا ۔

یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کروں گا، اینڈی مرے

لندن ( واضح رہے نےوز) انگلینڈ کے نامور بین الا اقوامی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں محفوظ ہونے کی صورت میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرنچ اوپن ٹینس ستمبر میں شروع ہوا تو وہ اس میں ضرور شرکت کریں گے ۔ تین مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن اینڈی مرے نے گزشتہ سات ماہ کے بعد رواں ہفتے انگلینڈ میں ایک نمائش میچ کھیلا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹینس کھیل کے دوبارہ شروع ہونے کے انتظار میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ سلام میں شرکت میری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر ٹورنامنٹ منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھا تو یہ حیران کن ہوگا ۔

33 سالہ سابق عالمی نمبر ایک نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹینس معمول پر آنے والی آخری کھیلوں میں سے ایک ہوگی ۔ اینڈی مرے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تقریبا چھ ہفتوں پہلے وہ دو یا تین دن کے لئے تھوڑا بیمار ہوئے تھے تاہم اب وہ بلکل ٹھیک ہیں ۔ واضح رہے کہ پیشہ ورانہ ٹینس کو کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے 12 مارچ سے معطل کر دیا گیا تھا ۔ 24 مئی سے 7 جون کے درمیان کھیلے جانے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو 20 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کیا گیا ہے جبکہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جو 29 جون اور 12 جولائی کے درمیان کھیلا جانا تھا کو بھی کورونا وائرس کے پھیلاوَ کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال نومبر سے اپنے ہپ آپریشن سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے نہ کھیل سکنے والے اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ رولینڈ گراس پر کھیلنے کے لئے تیار ہیں ۔ مرے نے کہا کہ وہ پچھلے تین یا چار ہفتوں سیکولہوں کی تکلیف میں بہتری محسوس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تکلیف کو میں مارچ کے ماہ کی نسبت زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں ۔

گریگور دیمیتروف کے بعد کروشین ٹینس سٹار بورنا کورک کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

زغرب (واضح رہے نےوز) کروشیا کے نامور ٹینس سٹار بورنا کورک نے کہا ہے کہ کروشیا میں ایک نمائش ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت ثابت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائشی میچ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کی درجہ بندی کے نمبر ایک سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ بھی شامل تھے ۔ اپنے ایک بیان میں کورک نے کہا کہ میں آپ اور ان سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور گزشتہ پندرہ دنوں سے میں جن سے ملا یا جو مجھے ملے ہیں وہ سب بہت احتیاط کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بلغاریہ کے ٹینس کھلاڑی گریگور دیمیتروف بھی اس نمائش ایونٹ میں شریک تھے ۔

ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد انکا بھی کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ کورک نے کہا میں یہ یقینی طور پر کہنا چاہتاہوں کہ جو بھی شخص مجھ سے پچھلے کچھ دنوں سے رابطے میں رہا ہے اس کو اپنا ٹیسٹ کرانا چاہیے اور تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تکلیف میں مبتلا ہونے پر مجھے واقعی بہت افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اب ٹھیک محسوس کر رہا ہوں ۔ اور اپنے ساتھیوں اور چاہنے والوں سے التماس کرتا ہوں کہ براہ کرم محفوظ اور صحتمند رہیں ۔ کورک نے کچھ روز قبل کروشیا کے ایڈریٹک ساحل پر زغرب میں ایڈریہ ٹینس ٹور کے دوسرے مرحلے میں گریگور دیمیتروف کو شکست دی تھی ۔ گریگور دیمیتروف نے اس میچ کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلقان ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نوویک جوکووچ اور روس کے آندرے روبلف کے مابین اتوار کا فائنل احتیاطی کے طور پر فوری منسوخ کر دیا گیا تھا ۔

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان