تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

ماہِ رمضان کی تاریخی ٹائم لائن (پہلا حصہ)

maah e ramadan ki tareekhi timeline part 1
  • واضح رہے
  • اپریل 14, 2021
  • 12:59 صبح

اسلامی نقطۂ نظر سے رمضان دیگر ہجری مہینوں کی نسبت بہت بابرکت، مقام و مرتبہ اور تقدس والا ہے، جس میں انتہائی اہم واقعات رونما ہوئے

ان میں سے کئی اہم واقعات مولانا محمد رمضان لدھیانوی کی کتاب ’’تاریخ کے ساتھ ساتھ’’ میں ذکر کئے گئے ہیں، جو ٹائم لائن کی صورت میں درج ذیل ہیں:

٭ فرضیت کے بعد رمضان کا سب سے پہلا روزہ ۔۔۔۔۔ اتوار یکم رمضان یک شنبہ ۲ھ

٭ امام ہشتم حضرت علیؓ کی ولی عہدی ۔۔۔۔۔ ۲/ رمضان ۲۰۱ھ

٭ امیر المؤمنین خلیفہ عبدالرحمٰن ثالث کی وفات ۔۔۔۔۔ ۲/ رمضان، عمر چند سال ماہ ۳۵۰ھ

٭ شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری کی پیدائش ۔۔۔۔۔ ۲/ رمضان ۱۳۰۴ھ

٭ عاشق علم حسن بن علی (ابن سینا) کی وفات ۔۔۔۔۔ ۴/ رمضان ۴۲۸ھ

٭ خلیفہ حکم بن عبدالرحمٰن ثالث تخت خلافت پر بیٹھا ۔۔۔۔۔ ۵/ رمضان ۳۵۰ھ

٭ ابو الفتح ناصح الدین، ابن المنیی الحسنبلی البغداد کی وفات ۔۔۔۔۔ ۵/ رمضان ۵۸۳ھ

٭ سب سے پہلی وحی ۔۔۔۔۔ ۲۱ رمضان المبارک ۱/ نبوی

٭ سورۃ النجم کا نزول ۔۔۔۔۔ رمضان ۵/ نبوی

٭ ابو طالب کی وفات ۔۔۔۔۔ ۷/ رمضان ۱۰/ نبوی

٭ امّ المؤمنین سیدہ خدیجہ کی وفات ۔۔۔۔۔ ۱۰/ رمضان ۱۰/ نبوی

٭ امّ المؤمنین سودہ بنت زمعہ کا نکاح ۔۔۔۔۔ رمضان ۱۰/ نبوی

٭ غزوۂ بدر کبریٰ ۔۔۔۔۔ جمعہ رمضان ۲ھ

٭ سریہ عمیر بن عدیؓ ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ حضرت رقیہ بنت رسول اللہؐ کی وفات ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ عکاشہ کی تلوار کا ٹوٹنا اور آپؐ کا معجزہ ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ قتادہؓ کی آنکھ میں زخم اور آپؐ کا معجزہ ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ حضرت سلمیٰ بن حریسؓ کا اسلام لانا ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ معوذیا معاذؓ کا کٹا ہوا ہاتھ اور آپؐ کا معجزہ ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ ابو جندلؓ کے بھائی عبداللہ بن سہیلؓ کا اسلام لانا ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ خبیب بن علی کی آنکھ اور آپؐ کا معجزہ ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ آپؐ کو ذوالفقار تلوار ملی ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ امام شافعیؒ کے جدّ اعلیٰ سائب بن یزید اسلام لائے ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ خبیب بن اساف اسلام لائے ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ غزوۂ بدر میں ۶ مہاجر اور ۸ انصار شہید ہوئے ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ طالب بن ابی طالب کی جِنوں کے ہاتھوں گمشدگی ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ بدر مشرکین مکہ قتل ہوئے ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ غزوۂ بدر کے سات روز بعد ابو لہب بحالت کفر مرا ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ عمیر بن وھب مدینہ میں اسلام لائے ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

٭ سابقین اولین میں سے بیک وقت چار بھائی ایاز، عاقل، خالد اور عامر بدر میں شریک ہوئے ۔۔۔۔۔ رمضان ۲ھ

(جاری ہے)

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے