تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

لاہور قلندرز بھی پہلی بار پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئے

lahore qalandars bhi pehli bar psl final main phnch gae
  • واضح رہے
  • نومبر 16, 2020
  • 1:56 صبح

سیمی فائنل کی حیثیت رکھنے والے دوسرے ایلیمنیٹر میں قلندرز نے 25 رنز سے شکست دے کر ملتان سلطانز کا ٹورنامنٹ میں سفر تمام کردیا

کراچی: لاہور قلندرز کی ٹیم پہلی بار پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی۔ سپر لیگ فائیو کے دوسرے الیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 183 رنز کا ہدف دیا تاہم ملتان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 157 رنز بناسکی اور یوں اسے 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے تمیم اقبال اور فخر زمان نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا، تاہم 46 کے مجموعی اسکور پر تمیم آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ویزے اور فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقرہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ فخرزمان 46 اور تمیم اقبال 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹیں جب کہ ایڈم لتھ، سہیل تنویر، محمد الیاس اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندر کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز جارحانہ رہا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنے تاہم ذیشان اشرف 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ایڈم لیتھ اور شان مسعود نے قلندرز کی بیٹگ کے سامنے مزاحمت کی تاہم ایڈم 50 اور شان مسعود 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

روی بوپارا بھی ایک رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ روسو بھی 18 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد آنے والے شاہد آفریدی بھی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے جس پر حارث رؤف نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا اشارہ کیا۔

حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 157 رنز بناسکی، یوں قلندرز نے سلطانز کو 25 رنز سے شکست دی۔

اس فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم نے سپر لیگ میں پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی ہے اور اس سے قبل 4 لیگز میں ان کی کارکردگی بری رہی ہے۔ ملتان کی جانب سے لیتھ 50 اور خوشدل 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قلندرز کی جانب سے حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان فائنل منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے