تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

لداخ کشیدگی؛ چین کا بھارت سے واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ

2051766-china-1592463575-741-640x480
  • نعمان شفیق
  • جون 18, 2020
  • 8:59 شام

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے گلوان میں پیش آنے والے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لداخ کے علاقے وادی گلوان میں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، چین کی فوج  نے لداخ میں درہ قراقرم کے قریب نئی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں جب کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں چینی وزیر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ گلوان میں پیش آنے والے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت علاقائی خودمختاری کے عزم کو ہلکا نہ لے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنا ہے تو فوری ہر قسم کی اشتعال انگیزی بند کرے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت بات چیت سے سرحدی تنازع کا حل چاہتا ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" SEO EXPERT

نعمان شفیق