سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دورِ صدارت میں ان کے نائب صدر رہے والے جو بائیڈن اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار منتخب ہو چکے ہیں۔
اپنے حمایتیوں کے لیے وہ خارجہ امور کے ماہر ایےس شخص ہیں جنھیں واشنگٹن میں کام کرنے کا کئی دہائیوں کا تجربہ ہے، ایک متاثر کن خطیب جن کی پہنچ عام لوگوں تک ہے اور ایک ایسا شخص جس نے اپنی ذاتی زندگی میں انتہائی تکلیف دہ سانحوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔
ان کے ناقدین کو لگتا ہے کہ وہ ایک ایسی عمر رسیدہ شخصیت ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے حامی ہیں اور اکثر ایسی حرکات کر بیٹھتے ہیں جو شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔