لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب جوجسٹو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمود الحسن نے کہا ہے کہ حکومت اورسپانسرز کی سرپرستی جبکہ تعلیمی اداروں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دئیے بغیر کوئی بھی ملک کھیلوں کے شعبے میں ترقی نہیں کر سکتا،پاکستان میں کھیلوں کا شعبہ حکومت اور سپانسرز کی سر پرستی کا منتظر ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی کیلئے نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں جو مختلف کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کو صوبائی اور قومی سطح پر متعارف کرواتے ہیں لہٰذاتعلیمی اداروں میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے
کی اشد ضرورت ہے۔پنجاب جوجسٹو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمود الحسن نے کہا کہ اگرپاکستان کی حکومت چاہتی ہے کہ امریکا، چین،برطانیہ، آسٹریلیا،جرمنی، فرانس،ہالینڈ اوربرازیل کی طرح پاکستان بھی کھیلوں کے شعبے نمایاں کارکردگی دکھا کر بلند مقام حاصل کرے تو پھر گراس روٹ لیول بالخصوص تعلیمی اداروں میں دس سال کی عمر کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کی تربیت دینے کا بندوبست کرنا ہو گا کیانکہ اس عمر میں بچوں میں سیکھنے
کی دماغی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جوجسٹو فیڈریشن خلیل احمد خان کی قیادت میں جوجسٹو کھیل کے کوالیفائڈ کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے کیونکہ کوالیفائڈ کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی مدد سے ہی گراس روٹ لیول سے مارشل آرٹس کے سٹائل جوجسٹو کھیل کا نیا ٹیلنٹ منظر عام پر لایا جا سکتا ہے۔پنجاب جوجسٹو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمود الحسن نے کہا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی افزائش کرتا ہے،نوجوان نسل میں خود اعتمادی،خود انحصاری اور باہمی ہم آہنگی، لگن اور آگے بڑھنے کے جذبے میں اضافے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ہی ضروری ہے