آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شرجیل گوپلانی نے حالیہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے دو فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کو ختم کرنے پر وزیراعظم پاکستان اور وزارتِ خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا جو ہم نے بجٹ سے قبل حکومت کو پیش کیا تھا۔ حکومت نے ہمارے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے دو فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کو ختم کرکے یہ ثابت کیا کہ اسے تاجروں اور عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔
اس ضمن میں انہوں نے بجٹ میں خام مال کے لیے ایچ ایس کوڈ 44.01 سے 44.06 تک کی لکڑی کو اس میں شامل کرکے دو فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کیا گیا ہے مگر اس میں سب سے اہم خام مال جس کا ایچ ایس کوڈ 44.07 ہے، اسے شامل کرنا رہ گیا ہے۔ کیونکہ یہ بھی خام لکڑی ہے جسے دو فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کٹیگری میں شامل ہونا چاہیے تھا جس سے بڈنگ‘ گولا وغیرہ بنتا ہے۔ اس سلسلے میں آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ایک درخواست اشفاق تولا چیئرمین اناپولی کمیٹی اور ڈاکٹرحامد عتیق (کو چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی) ممبر آئی آر کو جمع کرادی گئی ہے تاکہ اسے بھی خام مال کی کٹیگری میں شامل کیا جائے۔
اس کے علاوہ اناپولی کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس طرح کٹیگری 44.01 سے 44.06 کا ودہولڈنگ ٹیکس دو فیصد کیا گیا ہے۔ اسی طرح 44.07 کٹیگری کی خام لکڑی کو بھی دو فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کیٹگری میں شامل کیا جائے نہ کہ اسے فنش کٹیگری میں شامل کیا جائے جس پر 5.5فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن وزارتِ خزانہ اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ خام لکڑی ایس کوڈ 44.07 کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ اس طرح لوگوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ اس کاروبار سے جڑے تاجروں کو بھی فائدہ ہوگا۔