بابر علی بشارت کو میڈیا میں ان کی مہارت اور اخلاقیات کے لیے باوقار ’’گڈ وشرز ایوارڈز 2020‘‘ سے نوازا گیا۔ میڈیا پروفیشنلز پر مبنی جیوری نے مقامی سطح پر صحافیوں کے کام کا تجزیہ کیا اور اس طرح سے یہ ایوارڈ جاری کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گڈ وشرز ایوارڈز ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ پاکستان میں صحافت کو ایسا حوالہ بنایا جائے جو عالمی معیارات کے مطابق ہو۔
گڈ وشرز ایوارڈز کا مقصد ملک میں ہونے والی بہترین صحافت کو تسلیم کرنا اور اس کا اعتراف کرنا ہے اور اس کے لیے میڈیا انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کا اہتمام کروایا جاتا ہے اور اخلاقی و پیشہ ورانہ صحافتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کی غیر جانبدارانہ معلومات تک رسائی کے لیے جامع معلوماتی مواد تخلیق کیا جاسکے جس پر اعتماد کیا جاسکے۔
گڈ وشرز پاکستان ہر سال بہترین کتاب، شاعری، تحقیق مقالہ جات اور صحافت کے شعبے میں با صلاحیت افراد کو ایوارڈ دیتے ہیں تاکہ ان کے کام کو سراہا جائے اور حوصلہ افزائی کی جائے
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable