سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے 73 برس مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس سمیت وادی کی دیگر تنظیموں نے آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے اور گھروں پر سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آج برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج ہوگا، بلجیئم کے دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کشمیرکونسل یورپی یونین کررہی ہے۔
چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ بھارت 7 دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکے۔