تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

کراچی ٹیسٹ: پہلے دن بالروں کی اجارہ داری

karachi test pehle din bowlers ki ujaara daari
  • واضح رہے
  • جنوری 26, 2021
  • 7:01 شام

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں محض 220 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز بالروں کا نام رہا۔ جنوبی افریقہ کے محض 220 رنز پر آل آؤٹ ہو جانے کے بعد پاکستانی ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان کے 33 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، جن میں بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

پاکستان کو اب مہمان ٹیم کی سبقت ختم کرنے کے لیے 187 رنز درکار اور اس کی 6 وکٹیں محفوظ ہیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ایڈم ماکرم اور ڈین ایلگر نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے 30 کے مجموعی اسکور پر ایڈم کو واپس پویلین بھیج دیا وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے نمبرپر بیٹنگ کے لیے آنے والے راسی وین ڈیر ڈوسن 17 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلسی بھی 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کپتان کوئنٹن ڈی کاک بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے وہ 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈوسن کے بعد ٹیمبا باووما بھی رن آؤٹ ہوئے، وہ صرف 17 رنز ہی بناسکے۔

دوسری جانب اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 58 رنز بنانے کے بعد اسپنر کا شکار بن گئے۔ کیشو مہاراج کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ کاگیسو ربادا نے پاکستانی بولنگ کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

تاہم دوسرے اینڈ سے کوئی بھی ٹیل اینڈر زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 220 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 3، ڈیبو کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی سمیت شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 جبکہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کی اننگ کا آغاز بھی مایوس کن رہا، دونوں اوپنر صرف 15 رنز کے اسکور پر پولین لوٹ گئے۔ اوپنر عابد علی نیوزی لینڈ میں ناکامی کا سفر جاری رکھااور جنوبی افریقہ کے خلاف صرف4 رنز بناکر روباڈا کی گیند پر بولڈ ہوگئے، 5 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ڈبیو کرنے والے عمران بٹ بھی صرف 9 رنز بناکر روباڈا کا شکار بننے، انہیں متبادل پیٹرسن نے کیچ آﺅٹ کیا۔

26 رنز پر پاکستان کی امیدوں کا مرکز کپتان بابراعظم بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 7 رنز بناکرکیشومہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے،پاکستان کو چوتھا نقصان 27 رنز پر نائٹ واچ کی حیثیت سے آنے والے شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ کھو کر ہوا، وہ کوئی رن بنائے بغیر نارٹج کی گیند پر بولڈ ہوئے، اظہر علی 5 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے