تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

کراچی کنگز کی پہلی بار پی ایس ایل فائنل میں رسائی

karachi kings qualifies for psl final
  • واضح رہے
  • نومبر 14, 2020
  • 7:28 شام

سُپر اوور تک پہنچنے والے سنسنی خیز کوالیفائر میں ملتان سلطانز کو 5 رنز سے ہرا دیا۔ ملتان کی ٹیم کے پاس اب بھی ایک چانس ہے

کراچی: پاکستان سُپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا سنسنی خیز آغاز ہوگیا ہے۔ کوالیفائر مقابلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سنسنی خیز مقابلے کا نتیجہ سُپر اوور میں نکلا جس میں ملتان سلطانز کو 5 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ ملتان کی ٹیم کے پاس اب بھی ٹورنامنٹ میں رہنے کا ایک چانس ہے۔ اور اسے ایلمنیٹر مقابلے میں لاہور قلندرز یا پشاور زلمی کا سامنا کرنا ہوگا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ فائیو کے پہلے پلے آف میں کراچی کنگز سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ قبل ازیں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ذیشان اشرف اور ایڈم لتھ نے ٹیم کو 19 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد لتھ 9 رنز بنانے کے بعد وقاص مقصود کو وکٹ دے بیٹھے۔

ابھی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ کپتان شان مسعود اور رائلی روسو رن آؤٹ ہو کر چلتے بنے۔ ملتان سلطانز کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب ذیشان اشرف 21 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی وکٹ بن گئے۔

اس مرحلے پر روی بوپارہ کا ساتھ دینے خوشدل شاہ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس سے پہلے کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، محمد عامر نے خوشدل کی 17رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

بوپارہ اور شاہد آفریدی نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن ارشد اقبال کو چھکا لگانے کے بعد شاہد آفریدی اگلی گیند پر چلتے بنے۔ روی بوپارہ نے 31 گیندوں پر ایک چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وقاص مقصود کی وکٹ بن گئے۔

اختتامی اوورز میں سہیل تنویر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت ملتان سلطانز کی ٹیم معقول مجموعے تک رسائی میں کامیاب رہی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے۔

142 رنز کے ہدف کے تعاقب کراچی کنگز نے اننگز کا آغاز کیا تو شرجیل خان صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے ایلکس ہیلز آئے اور دونوں نے دوسیر وکٹ کے لیے 42رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا، ہیلز 22رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

بابر نے عمدہ فارم کا سللسہ برقرار رکھتے ہوئے افتخار کے ساتھ مل کر اسکور کو 90 تک پہنچا دیا جس کے بعد افتخار کی 22رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔ بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اسکور کو 117 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر سہیل تنویر کے عمدہ اسپیل نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

بابر 65 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ سہیل تنویر نے شیڈوک والٹن کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔ عماد وسیم ایک اینڈ سے ڈٹے رہے لیکن دوسرے اینڈ سے عمران طاہر نے شرفین ردرفورڈ کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو ساتویں کامیابی دلائی جبکہ الیاس نے عامر کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

اننگز کی آخری گیند پر کراچی کنگز نے چوکا لگا کر میچ کو ٹائی کردیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ سُپر اوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 14 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں ملتان کی ٹیم صرف 8 رنز بنا سکی اور 5 رنز سے ہار گئی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے