تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کے بجائے چوری، لائن لاسز روکے جائیں۔ میاں زاید حسین

WhatsApp Image 2020-07-20 at 8.16.52 PM
  • واضح رہے
  • جولائی 20, 2020
  • 9:07 شام

بجلی مہنگی کرنے سے سارا ملک متاثر، برآمدات گر جائیں گی۔کراچی میں بجلی کی مزید کمپنیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقابلے کا رحجان پیدا ہو۔ صنعتکار

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی بجائے چوری اور لائن لا سز روکے جائیں۔ بجلی کی قیمت میں 2روپے 89 پیسے فی یونٹ کا مجوزہ اضافہ بہت زیادہ ہے جس سے کراچی کے علاوہ سارا ملک متاثر ہو گا ۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ کراچی ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں بجلی کی قیمت میں چند پیسے اضافے کے اثرات ملک بھر پر پڑتے ہیں اور پیداوار و برآمدات بھی متاثر ہوتی ہیں اس لئے صنعتی مراکز میں بجلی مہنگی کرنے سے پہلے انکے اثرات کا بھرپور جائزہ لینا چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام اور کاروباری برادری کو خطے میں سب سے مہنگی بجلی فراہم کی جاتی ہے اور اسکی قیمت بھی مسلسل بڑھتی رہتی ہے ۔ نا اہلی، کرپشن ،بدانتظامی ،اقرباء پروری اور سیاسی مداخلت نے بجلی کے شعبہ کو ملکی معیشت کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنا دیا ہے جس میں ریگولیٹر کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ بجلی کے شعبہ کا ریگولیٹر دیگر ریگولیٹرز کی طرح اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے اور اس نے بجلی کی کمپنیوں کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے اس لئے اس پر سالانہ کروڑوں روپے ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی بدحالی اورلاک ڈاءون کے بعد اب لوڈ شیڈنگ کا جن بھی بوتل سے باہرنکل آیا ہے اور ان حالات میں کاروباری برادری کو ریلیف دینے کے بجائے بجلی کی قیمت بڑھانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ بجلی کی قیمت مسلسل بڑھانے کے بجائے اس میں چوری،بلز کی عدم ادائیگی اور لائن لا سز کوکنٹرول کرنے یا کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہو اور عوام کو روزگار فراہم کیا جا سکے ۔ انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی بد انتظامی کی وجہ سے ملکی معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکتی ۔ کراچی میں بجلی کی مزید کمپنیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقابلے کا رحجان پیدا ہو۔ کسی بھی کمپنی کو بجلی بنانے اور تقسیم کرنے کی دونوں ذمہ داریاں دینا اسکے ہاتھوں میں ننگی تلوار دینے کے مترادف ہے جس پر غور کیا جائے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے