تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

کاٹی کا بجٹ میں پورے ملک کیلئے یکساں نظام ٹیکس پر زور

HJJHJH
  • واضح رہے
  • مئی 16, 2020
  • 1:24 صبح

سابقہ ادوار میں مخصوص طبقے کو غیر ضروری ٹیکس مراعات دینے سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ شیخ عمر ریحان

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا کہ پورے ملک میں ٹیکس کا نظام یکساں ہونا چاہیے، کیوں کہ سابقہ مختلف ادوار میں ملکی مفاد کو پس پشت رکھ کر ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے مخصوص طبقے کو غیر ضروری ٹیکس مراعات دی گئیں جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مخصوص شعبوں کو دی جانے والی ہر طرح کی ٹیکس چھوٹ کو فی الفور ختم کرے اور پورے ملک میں تمام کاروباری شعبوں کے لیے ٹیکسوں کا یکساں نظام نافذ کرے۔ ٹیکس دہندگان کی آسانی کے لیے ٹیکس قوانین کو آسان اور سادہ بنانے پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ایف بی آر، ٹیکس سے متعلق مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے عمل کو یقینی بنائے۔ تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے خاص اقدامات کئے جائیں، جب تک بجلی اور خام مال سمیت پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے جاتے ملکی معیشت بحرانوں سے نہیں نکل سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو صنعتی پیداوار کے شعبے کو مستحکم کر کے توانائی کی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی تاکہ معیشت کا پہیہ تیز چل سکے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، بالواسطہ ٹیکسوں میں کمی اور سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنے پر بھی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی نمو ہو گی تو تمام مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال نے ملکی صنعتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، ملکی معیشت پہلے ہی مسائل سے دوچار تھی اس لیے آئندہ بجٹ میں صنعت کار اوربزنس کمیونٹی کسی بھی قسم کے اضافی ٹیکس کے متحمل نہیں ہوسکتے، حکومت صنعت کاروں اور بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو بجٹ کی تیاری میں پیش نظر رکھے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے