کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 37 پیسے تک اضافہ کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی نئی قیمتوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے پرانے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پہلے 301 یونٹ سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے 45 پیسے تھی، لیکن اب 301 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو فی یونٹ 17 روپے 60 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا۔
کے الیکٹرک کے 701 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 17 روپے 33 پیسے فی یونٹ دے تھے جو اب بڑھ کر 20 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے نئے نرخ نامے کے مطابق ماہانہ 300 سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کے گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی 2 روپے 15 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 3 روپے 37 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔ جبکہ 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو فی یونٹ 10 روپے 20 پیسے ہی ادا کرنا ہوں گے۔