حال ہی میں بھارت کے شہر بلگوام میں 49 سالہ راوی ہونگل نامی شخص جو پیشے کے اعتبار سے فوٹوگرافر ہے، اس نے اپنا تین منزلہ گھر بنایا جس کو مکمل طور پر ونٹیج کیمرے کے طرز سے سجایا گیا ہے۔
راوی ہونگل کو بچپن سے ہی جدید سے جدید ٹیکنالوجی والے کیمرے اور ان سے فوٹو گرافی کرنے کا شوق تھا اور ان کا یہی شوق جنون میں بدل گیا جس کے باعث ان کے گھر کی ہر چیز میں کیمرے کا ڈیزائن پایا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنا کیمرے والا گھر 95 ہزار ڈالرز کی لاگت سے تعمیر کیا ہے جس میں لینس، فلیش یہاں تک کہ ایس ڈی کارڈ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف اپنے گھر کو پورے کیمرے کے ڈیزائن میں بدل ڈالا بلکہ اپنے تینوں بیٹوں کے نام بھی مشہور کیمرا برانڈز کے نام پر رکھے ہیں۔
ان کے بڑے بیٹے کا نام کینن ہے، دوسرے بیٹے کا نام نیکون ہے جب کہ تیسرے بیٹے کا نام اپسن ہے۔