تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

فاسٹ بالر جنید خان ٹیم میں واپسی کیلئے پُر امید

junaid khan comeback ke liye pur umeed
  • واضح رہے
  • نومبر 7, 2020
  • 4:26 شام

سُپر لیگ کے پلے آف میں ملتان سلطانز کے لیے اچھی کارکردگی کے لیے پُرعزم ہوں۔ جنید خان

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان نے کہا ہے کہ وہ سلیکٹرز کو متاثر کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں اور مستقبل قریب میں قومی ٹیم میں کم بیک کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس انگلینڈ کی شہریت ہے اور کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر اس سے زیادہ رقم کما سکتا ہوں جو ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر کما رہا ہوں، لیکن میں پاکستان کی نمائندگی اور خدمت کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اس ملک نے ہی مجھے سب کچھ دیا ہے اور میں نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہی ہے۔

22 ٹیسٹ، 76 ون ڈے اور 9 ٹی20 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بالر نے کہا کہ سلیکٹرز کو کھلاڑیوں سے ان کے سلیکشن اور مستقبل کے بارے میں بات کرنی چاہیے جو ایک پیشہ ورانہ طریقہ ہے اور انگلینڈ اور آسٹریلیا میں اسی طرح کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرا سوال ہے تو میں اب بھی پاکستان کے اسکواڈ میں کم بیک کر سکتا ہوں کیونکہ مجھ میں کافی کرکٹ باقی ہے، میرا کسی بھی فارمیٹ سے آرام لینے کا کوئی ارادہ نہیں، ،میں نے نیشنل ٹی20 کپ کھیلی اور قائد اعظم ٹرافی کھیل رہا ہوں اور پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ورلڈ کپ اسکواڈ سے اخراج پر بطور احتجاج جنید خان نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں ان کے منہ پر ٹیپ لگا ہوا تھا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جنید نے کہا کہ وہ پوسٹ اس بات کا ردعمل تھا کہ مجھے ٹیم سے اخراج کی خبر میڈیا سے ملی اور سلیکٹرز نے مجھے اس بارے میں نہیں بتایا جن تجربہ کار کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کی خدمات کی ہے وہ زیادہ عزت کے مستحق ہیں۔

فاسٹ بالر نے کہا کہ جس دن انہیں لگا کہ وہ کم بیک نہیں کر سکتے، جنید نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میں اپنی فرنچائز ملتان سلطانز کے لیے اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں اور موجودہ صورتحال میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹرز کی آمد ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے خوش آئند ہوگی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے