تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

جنوبی افریقہ کی ناقص بیٹنگ۔ انگلینڈ 104 رنز سے کامیاب

جنوبی افریقہ کی ناقص بیٹنگ۔ انگلینڈ 104 سے کامیاب
  • واضح رہے
  • مئی 31, 2019
  • 2:06 صبح

میزبان ٹیم نے پروٹیز کی نپی تلی بالنگ کے باوجود 311 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا اور اس کے بعد فیلڈ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ کپ کا پہلا میچ اپنے نام کیا۔

لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن رائے اور جونی بیئر اسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے بیئر اسٹو کو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد جیسن رائے اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

نصف سنچریاں مکمل کرنے کے بعد جب دونوں کی اننگ کا خاتمہ ہوا تو اس مرحلے پر کپتان ایان مورگن اور بین اسٹوکس کی جوڑی نے میدان سنبھالا اور 106 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر عمران طاہر نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو بریک تھرو دلایا اور مورگن کو 57 رنز کے اسکور پر کیچ آؤٹ کرایا۔ جبکہ بین اسٹوکس نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز کا اسکور بنایا۔ جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیدی نے 3، عمران طاہر اور کاگیسو ربادا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی اوپنرز ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا، لیکن 14 کے مجموعے پر ہاشم آملہ کے سر پر جوفرا آرچر کی تیز رفتار گیند لگی، جس کے باعث وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد مرکرم کریز پر آئے تاہم 36 کے مجموعی اسکور پر وہ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان ڈوپلیسی سے جو صرف 5 رنز بناکر آرچر کا شکار بنے۔

جنوبی افریقی ٹیم 44 رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔ اس مرحلے پر کوئنٹن ڈی کوک کا ساتھ دینے وین در ڈوسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 85 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن لیام پلنکٹ کی گیند پر ڈی کوک کے آؤٹ ہونے کے بعد پروٹیز بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ کوئنٹن ڈی کاک 68، جے پی ڈومینی 8، پریٹوریس ایک، فیلوکائیو 24، ربادا 11 اور ہاشم آملہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس مرحلے پر جنوبی افریقہ کی امیدوں کا محور وین ڈر ڈوسن تھے لیکن نصف سنچری کی تکمیل کے ساتھ ہی ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ  50 رنز بنا کر آرچر کا شکار بنے۔ یوں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 207 رنز ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3، پلنکٹ اور اسٹوکس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ آل راؤنڈ کارکردگی پر بین اسٹوکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے