اور مزدوروں کے حوالہ سے مسائل زیر غور لائے گئے الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام جاری پراجیکٹ کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی چونیاں حافظ مدثروکیل خاں، صدر جے آئی یوتھ عبدالماجد ، محبت علی انجم ،عبد حفیظ اطہر ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد علی اکبر، حنیف اطہر، نظر محمد ،محمد سعید اور کامران اشرف نے شرکت کی ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد رواد چوہدری محمد علی اکبر نے جماعت اسلامی کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ عبدالحفیظ اطہر کی جانب سے کورونا کے حوالہ سے گفتگو کی ۔ حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے لئے بنائے گئے پراجیکٹ پر عمل درآمد میں مسائل پیدا ہورہے ہیں نادرا کے باہرلمبی قطاریں کورونا کے پھیلاو اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی ہے حکومت کو اس حوالہ سے پلاننگ کرنی چاہیئے ان خیالات کا اظہار حافظ مدثر وکیل خان نے کیا۔ روزہ افطاری کے بعد ملک وقوم کے لئے دعا کی گئی