تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

اسرائیل میں امریکہ مخالف چینی سفیر کی پُر اسرار ہلاکت

  • واضح رہے
  • مئی 17, 2020
  • 4:38 شام

58 سالہ دُو وے نے 2 روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اسرائیل میں چینی سرمایہ کاری سے متعلق بیان کی مذمت کی تھی

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا کہ چنی سفیر تل ابیب کے شمال میں واقع اپنے گھر میں آج اتوار 17 مئی کو مردہ پائے گئے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے ان کی اچانک موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ وہ دُو وے کی یکدم موت کی وجوہات کے تعین کے لیے چھان بین کر رہی ہے۔

دُو وے کی عمر اٹھاون برس تھی اور وہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلے جانے کے دنوں میں اسی سال فروری میں اسرائیل میں چین کے سفیر تعینات کیے گئے تھے۔ وہ اس سے پہلے یوکرائن میں چین کے سفیر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے پیچھے ایک بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ دُو وے کی موت کے وقت ان کے خاندان کے یہ دونوں افراد اسرائیل میں نہیں تھے۔ اسرائیل کے چین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

اب تک نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک انتقال کر جانے والے اس چینی سفیر نے ابھی دو روز قبل ہی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایک بیان کی شدید مذمت کی تھی۔ مائیک پومپیو نے یہ بیان اپنے حالیہ دورہ اسرائیل کے دوران دیا تھا۔ مذکورہ بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل میں چین کی طرف سے کی جانے والی بھاری سرمایہ کاری کی مذمت کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے بیجنگ حکومت پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وہ چینی شہر وُوہان سے پھوٹ کر ایک عالمی وبا بن جانے والی کورونا وائرس کے باعث لگنے والی بیماری کووِڈ انیس کے بارے میں معلومات چھپانے کی مرتکب ہو رہی تھی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے