تفصیل کے مطابق تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کریانہ کے ریٹس پر انجمن تاجران کو تحفظات تھے جس پر انصر اقبال ہرل نے تاجروں کے وفد کے ہمراہ اے سی محمد جعفر چوہدری سے ملاقات کی جس پر مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمت خرید وفروخت پر بحث ہوئی اے سی محمد جعفر چوہدری نے کہاکہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروایا جائیگا اگر کسی ایٹم کے ریٹ پر مسئلہ ہے تو بتائیں ڈی سی سرگودھا سے بات کی جائیگی بعد ازاں انجمن تاجران کے صدر شبیر احمد انصاری،مقصود تابش نے انصر اقبال ہرل،مہر عبدالرحمن لک،محمود خان اور دیگر تاجر رہنماوں شیخ مسعود الہی،رانا عبدالستار،رانا الماس حنیف ودیگر کا شکریہ ادا کیا