کوٹ مومن, ضلعی صدر تحریک انصاف سرگودھا انصر اقبال ہرل نے کہا ہے کہ حکومت نے مسلسل پیٹرولیم ۔مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دیا ہے اب خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں سب سے کم ہیں وہ مٹیلہ فارم ہائوس میں
ڈسٹرکٹ گورننگ باڈی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ احتیاط کرکے ہم کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں حکومت احساس کفالت پروگرام کے زریعے بیروزگاروں کی مدد کررہی ہے اجلاس کی باقاعدہ کاروائی ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عمران مہدی گجر نے شروع کروائی اس کے بعد ضلعی صدر نے تمام ممبران سے کہا کہ جو تحصیلوں کی گورننگ باڈیز ابھی نہیں بنیں وہ جلد از جلد مشاورت کرکے بھیجیں جائیں تاکہ ان کا نوٹیفیکیشن ہوسکے اور جن تحصیلوں کی گورننگ باڈیز بن چکی ہیں ان کو ہدایت دیں کہ وہ جلد از جلد ولیج کونسل کو مکمل کریں۔ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عمران مہدی گجر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ تنظیم سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔اجلاس میں نائب صدر سید محمود بخش گیلانی، نائب صدر میجر ریٹائرڈ فیاض منہاس،فنانس سیکرٹری نذیر خان نیازی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بھیرہ ندیم خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل سرگودھا ملک عثمان نواز نسوآنہ شریک تھے۔