تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کارندوں پر حملے بڑھ گئے

iok main bjp kaarindon per hamle barrh gae
  • محمد علی اظہر
  • اکتوبر 31, 2020
  • 1:43 صبح

رواں برس مجاہدین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 9 کارکنوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ زمینی ملکیتی قانون میں غیر قانونی ترمیم کے بعد حملوں میں تیزی کا امکان

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی آبادکاری کے گھناؤنے بھارتی منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے کشمیری مجاہدین میدان عمل میں آگئے۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے اور غیر کشمیریوں کو وادی میں بسانے کیلئے ایک غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے بھارت کے تمام شہریوں کو کشمیر میں زمین خریدنے کی اجازت دی ہے۔ گزشتہ برس رچائی گئی اس گھناؤنی سازش کے تحت بھارتی شہری کشمیر کی شہریت اور وادی میں ملازمت بھی حاصل کر سکیں گے۔

تاہم کشمیر کے مقامی سیاستدانوں، سول سوسائٹی اور مجاہدین نے مودی سرکار کے اس غیر قانونی اقدام کیخلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ 30 اکتوبر کو مجاہدین کی فائرنگ کے نتیجے میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کے سربراہ سمیت تین کارندے مارے گئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری مزاحمتی محاذ (ٹی آر ایف) نے قبول کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مجاہدین کا یہ گروپ لشکر طیبہ کی ایک ذیلی جماعت ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی ریاستی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد نریندر مودی نے مسلح ہندو انتہا پسندوں کو کشمیر روانہ کیا تھا، تاکہ وہ احتجاج کیلئے باہر نکلنے والے کشمیریوں پر حملہ کریں۔ اسی طرح ایک منظم منصوبے کے تحت ہندو پنڈتوں کو وادی میں زمینیں دی جا رہی ہیں۔ اس کے خلاف کشمیریوں میں شدید اشتتعال پایا جاتا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق جمعرات کی شام تقریباً ساڑھے 8 بجے بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کے مقامی رہنما سمیت تینوں بی جے پی ارکان ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب مجاہدین نے ضلع کلگام کے یائے کے پورا علاقے میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دیگر دو کی موت قاضی گند اسپتال میں ہوئی۔

iok main bjp kaarindon per hamle barrh gae

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کشمیری مجاہدین نے بھارت سرکار کے غیر قانونی اقدامات اور کشمیریوں کو ان کے اپنے ہی وطن میں غیر ملکی بنا دینے کے منصوبے کے خلاف نئی گوریلا وار شروع کر دی ہے۔ جبکہ بھارت نواز سیاستدان بھی نئے زمینی ملکیتی قانون کے معاملے پر مودی سرکار کے خلاف ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں سیاستدانوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اس ضمن میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔

ادھر ہندو انتہا پسپند جماعت بی جے پی کے کارندوں کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے بی جے پی کے ترجمان نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس اب تک ہمارے 9 کارکنوں کو جان سے مارا جا چکا ہے۔ مودی سرکار کے ترجمان کے مطابق جولائی میں فائرنگ کرکے ان کی پارٹی کے ایک اہم رہنما کو والد اور بھائی سمیت قتل کرد یا گیا تھا۔

محمد علی اظہر

محمد علی اظہر نے ایک دہائی کے عرصے میں سب ایڈیٹنگ سمیت اسپورٹس اور کامرس رپورٹنگ میں اپنی صلاحیت منوائی ہے۔ وہ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" کے بانیوں میں سے ہیں۔

محمد علی اظہر