واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ابھی تک اپنی شکست کو تسلیم نہیں کیا ہے اور مسلسل انتخابات میں فراڈ اور بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ایک بریفنگ میں کہا کہ ان کی انتظامیہ ملک میں کسی حالت میں بھی لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں کرے گی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جو بھی ہوتا ہے، کسے معلوم ہے کونسی سی انتظامیہ ہو گی۔ میرا خیال ہے، وقت بتائے گا۔
ادھر ڈویموکریٹس امیدوار جو بائیڈن نے ریاست جارجیا میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے، 1992 کے بعد اس ریاست سے جیتنے والے وہ پہلے ڈیموکریٹک امیدوار ہیں۔