تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

انڈونیشی طیارہ جاوا سمندر میں گر کر تباہ۔ تمام 62 مسافر جاں بحق

Indonesian plane Crashes Into the Java Sea After Takeoff
  • واضح رہے
  • جنوری 9, 2021
  • 10:56 شام

نجی فضائی کمپنی کے طیارے نے جکارتہ ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تھی، جس کی تھوڑی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا

جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے پرواز بھرنے کے کچھ منٹ بعد غائب ہونے والے بدقسمت مسافر بردار جہاز کے حوالے سے تصدیق ہوگئی ہے کہ طیارہ جاوا جزیرہ کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ انڈونیشی حکام کو سمندر سے اس طیارے کی باقیات بھی ملی ہیں، جس میں عملے سمیت 62 افراد سوار تھے۔

Indonesian plane Crashes Into the Java Sea After Takeoff

انڈونیشی میڈیا کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سری وجیہ ایئر کے بوئنگ 737 طیارے میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں مسافروں کی باقیات تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ طیارے میں 50 مسافر اور عملے کے 12 اہلکار سوار تھے۔

بدقسمت طیارے کا اُڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ مسافر بردار طیارے کے لاپتہ ہونے کے فوری بعد سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طیارے کے رُوٹ مغربی صوبے کلیمانتان کے پوٹینیاک جانے والے راستے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

Indonesian plane Crashes Into the Java Sea After Takeoff

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹڈار 24 ڈاٹ کام کے مطابق طیارہ ایک منٹ سے بھی کم عرصے میں 10 ہزار فٹ بلندی سے نیچے آیا تھا۔ جس وقت طیارے نے پرواز بھری اُس وقت بارش ہورہی تھی اور ایک ماہی گیر نے بتایا کہ سمندر میں ایک زور دار دھماکا سنا تھا جس کے بعد ہم نے واپس ساحل پر آنے کا فیصلہ کیا۔

انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کی تلاش اور ممکنہ حادثے سے بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔ تلاش کے دوران طیارے کے چند ٹوٹے ہوئے کیبلز اور تار ملے ہیں۔

Indonesian plane Crashes Into the Java Sea After Takeoff

واضح رہے کہ سری وجیہ ایئر ایک نجی فضائی کمپنی ہے، جو 2003 میں قائم کی گئی تھی۔ اکتوبر 2018 میں انڈونیشیا کی لائن ایئر کی ایک پرواز سمندر برد ہو گئی تھی جس میں 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے