الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔انڈونیشیاکی ویب سائٹ "جکارتہ گلوب" نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کافیصلہ کیاہے جس کے نتیجےمیں برسوں سے مذہبی فریضے کے منتظر مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے
وزیر مذہبی امور" فچوری راضی "کا کہنا تھا کہ 'سعودی عرب نے اب تک کسی بھی ملک کو حج سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا'۔ان کا کہنا تھا کہ 'اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2020 کا حج کا سفر منسوخ کیا جائے، ہمارے لیے یہ فیصلہ کرنا انتہائی مشکل تھا اور ہم جانتے ہیں کہ کئی شہری دلبرداشتہ ہوں گے'۔
اس سے قبل انڈونیشیا کی حکومت نے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب نے 20 مئی تک کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا تو ہم اپنا پروگرام منسوخ کریں گے۔بعد ازاں 20 مئی کو انڈونیشیا کی حکومت نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر حج کی اجازت دینے سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔