ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ بھارت کیلئے تاریک ثابت ہوا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پیلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹنگ پاور ہاؤس کا جنازہ نکل گیا۔ اور پوری ٹیم محض 36 کے اسکور آؤٹ ہوگئی، جو کم ترین ٹیسٹ میں بھارت کا کم ترین اسکور ہے۔
عالمی سطح پر یہ کسی بھی ٹیسٹ ٹیم کا 7واں کم ترین اسکور ہے۔ بھارت کی اننگز کے دوران کوہلی اور پچارا سمیت کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ بلکہ بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور 9 رنز مینک اگروال نے بنائے۔
اس سے قبل بھارت نے میچ کی پہلی اننگز میں 244 رنز بنائے اور میچ کے دوسرے دن 15 وکٹیں گرنے کی وجہ سے آسٹریلین ٹیم بھی 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
بھارت کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 53 رنز کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد دوسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنائے تھے۔ لیکن ٹیسٹ کا تیسرا دن بھارت کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا اور پوری ٹیم صرف 122 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 63 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت سورماؤں کا سب سے کم اسکور 42 رنز تھا جب وہ 1974 میں انگلینڈ کی تباہ کاری کا نشانہ بنے تھے۔ تباہ کن اننگز میں پرتھوی شا 4، ماینک اگروال 9، جسپریت بمراہ 2، چتیشور پجارا صفر، کپتان ویرات کوہلی 4، اجنکیا راہانے 0، ویہاڑی 8، ساہا 4، ایشون 0، جبکہ محمد شامی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوز ہیزل وُڈ اور پیٹ کمنز کی جوڑی نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے بالترتیب 5 اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہیزل وڈ نے 5 اوورز کے اسپیل میں 8 رنز دے کر 5 اور کمنز نے 21 رنز کے عوض 4 شکار کئے۔