تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

ہم جنس پرستی پر سگنساری۔ برونائی عالمی دباؤ میں آگیا

ہم جنس پرستی پر سگنساری۔ برونائی عالمی دباؤ میں آگیا
  • واضح رہے
  • مئی 6, 2019
  • 3:00 صبح

سلطان حسن البلقیہ نے کہا ہے کہ ہم جنس پرستی کے مرتکب افراد کو سنگسار نہیں کیا جائے گا۔ حالانکہ 3 اپریل کو انہوں نے شرعی قوانین کے نفاذ کا حکم دیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے ہم جنس پرستی کے مرتکب افراد کیلئے سخت سزا کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ بہت سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور شرعیہ پینل کوڈ آرڈر (ایس پی سی او) کے نفاذ سے متعلق غلط تاثر ابھرا ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جب اس حوالے سے تحفظات دور کرلئے جائیں تو قانون کا بول بالا ہوگا۔

برونائی کے سلطان نے رمضان المبارک کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ عام قانون کے تحت ہم دو دہائیوں سے سزائے موت کے مجرموں کو قانونی مہلت دے رہے ہیں، یہی طریقہ ایس پی ایس او پر بھی لاگو ہوگا، جس میں بخشش کی پیشکش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بدفعلی اور ہم جنس پرستی پر سنگساری کی سزا پر شدید عالمی رد عمل کے بعد برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے اپنا موقف بدلا ہے اور اب شرعی قوانین پر عمدرآمد روک دیا گیا ہے۔ سلطان کے دفتر سے پہلی بار انگریزی میں خطاب کی کاپی جاری کی گئی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ عام اور شرعی قانون دونوں کا مقصد ملک میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنا ہے۔ یہ ملک کے اخلاقی اقدار اور عوام کی پرائیویسی کی حفاظت کے ضامن بھی ہیں۔

قبل ازیں برونائی کے اٹارنی جنرل کے چیمبر سے 29 دسمبر کو جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بدفعلی اور ہم جنس پرستی کیخلاف قوانین کا اطلاق 3 اپریل 2019 سے ہوگا۔ تاہم اب عالمی سطح پر سیاست دانوں، معروف شخصیات اور انسانی حقوق کے گروپس کی سخت مخالفت کے بعد برونائی میں یہ قوانین نافذ العمل نہیں ہوں گے۔

ان نئے قوانین میں چوروں کے ہاتھ اور پیر کاٹنے تک کی سزائیں رکھی گئی تھیں۔ اس طرح برونائی مشرق بعید کا وہ پہلا ملک ہوتا، جہاں قومی سطح پر تعزیراتی سزاؤں کیلئے شریعہ پینل کوڈ متعارف کروایا گیا۔ نئے قوانین میں بدفعلی اور ڈکیتی پر بھی سزائے موت رکھی گئی تھی، جبکہ توہین رسالت پر سزائے موت دینے کا دائرہ کار مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم افراد تک وسیع کیا گیا تھا۔

 

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے