اسلام آباد: حکمران ٹولہ ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف پر غداری کے الزامات لگانے کے بعد انہیں بے وطن کرنے پر اُتارو ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے شوشہ چھوڑا ہے کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور افغانستان سمیت دیگر ملکوں کے آن لائن ویزوں کے اجرا کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف رواں برس علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے جہاں وہ اب بھی مقیم ہیں۔ ن لیگ کا مؤقف ہے کہ حکومت نے پہلے خود گھبرا کر نواز شریف کو بیرون ملک بھیجا۔ اور اب جب انہیں حکومت جاتی ہوئی نظر آرہی ہے تو وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔