لاہور: پی ٹی آئی کی نااہل حکومت پشاور کے بعد اب لاہور کے غریب شہریوں کو بھی مزید خوار کرنے پر تُل گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت لاہور میں میٹرو بس کے جدید منصوبے کو پستی کی طرف دھکیلتے ہوئے پرچی سسٹم پر لے آئی ہے اور اس نتظامی نااہلی پر شہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
میٹرو بس میں ٹکٹیں ناپید ہوگئی ہیں اور پرچی سسٹم رائج ہوگیا ہے، جس کے باعث یومیہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی دورِ حکومت میں میٹرو بس کو نظر انداز کیا جانے لگا، میٹرو بس لاہور میں 12 دنوں سے ٹکٹ کی بجائے پرچی سسٹم رائج ہے۔
گزشتہ چند روز کے دوران میٹرو بس لاہور میں ٹکٹیں نہ ملنے کے باعث شہریوں کی بڑی خوار ہو رہے ہیں، ٹکٹیں ناپید ہونے کے باعث انتظامیہ نے مسافروں کی آسانی کے نام پر وقتی طور پر پرچی سسٹم رائج کیا، تاہم اب یہ مستقل وطیرہ بننے لگا ہے۔ میٹرو میں سفر کرنے والے مسافر پرچی حاصل کرکے بس میں سوار ہو رہے ہیں۔
ٹکٹنگ بند ہونے کی وجہ سے میٹرو بس کے ریونیو میں پچاس فیصد کمی آئی ہے۔ میٹرو بس لاہور کے ریونیو میں اوسطاً پندرہ لاکھ روپے روزانہ کی کمی ہوئی ہے۔ اس سے قبل اوسطاً روزانہ ریونیو 30 لاکھ روپے تھا جو گیارہ روز سے 15 لاکھ روپے تک آ گیا ہے۔