لاہور: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف ریلیوں اور جلسوں کی حکمت عملی ترتیب دے دی۔ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے قبل جلسے اور ریلیاں نکالنے کا نیا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم ریلیوں کے مجوزہ شیڈول پر رکن جماعتوں سے رائے مانگ لی گئی ہے، پی ڈی ایم کی پہلی ریلی 24 دسمبر کو بہالپور میں ہوگی۔
مجوزہ شیڈیول کے مطابق پی ڈی ایم 24 دسمبر کو بہاولپور میں ریلی منعقد کرے گی ۔ پی ڈی ایم کا بے نظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں جلسہ ہو گا۔ پی ڈی ایم کی 29 دسمبر کو مردان اور 2 جنوری کو سرگودھا میں ریلی ہوگی۔ پی ڈی ایم کی 4 جنوری کو مالاکنڈ اور 9 جنوری کو سیالکوٹ میں ریلی ہوگی۔
پی ڈی ایم کی بنوں میں 12 جنوری اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں ریلی ہوگی۔ پی ڈی ایم کی 19 جنوری کو فیصل آباد اور 23 جنوری کو خضدار میں ریلی ہو گی۔ پی ڈی ایم کی 26 جنوری کو ژوب میں ریلی ہو گی۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 جنوری تک کی مہلت دی ہے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔