تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

حضرت عمرؓ کا طرز سیاست

Hazrat Umar ra ka Tarz e Siyasat
  • واضح رہے
  • فروری 3, 2021
  • 11:22 شام

حضرت امیر المومنین عمر فاروقِ اعظم رضی الله تعالیٰ عنہ امراء کے انتخاب میں بڑی احتیاط سے کام لیتے تھے

وہ ایسے لوگوں کو منتخب کرتے تھے، جو قناعت، پاک بازی اور مسلمانوں کی خدمت کے جذبے میں آپ کے معیار پر پورے اترتے تھے۔

وہ جن چیزوں کا حکم دیتے یا جن امور سے منع کرتے، پہلے خود ان کی پابندی کرتے تھے۔ وہ اپنی قوم مسلم کو فوائد سے بہرہ ور کرنے میں پیش پیش رہتے۔ اُمتِ مسلمہ کے فائدے کو حکمران کے ذاتی فائدے پر ترجیح دیتے تھے۔ آپ کے مقرر کردہ بہت سے عامل آپ کے قشِ قدم پر چلتے تھے، چنانچہ وہ پیوند لگا ہوا اون کا لباس پہنتے تھے۔ جو کی روٹی کھاتے اور دراز گوش کی پشت پر ٹاٹ ڈال کر سواری کرتے تھے۔

ذیل میں ہم حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کے مقرر کردہ چند عاملوں کا تذکرہ کریں گے۔ حضرت عمر بن خطاب رضی الله تعالی عنہ نے ایک دن پروگرام بنایا کہ ابوعبیدہ بن الجراح کے گھر جا کر ان سے ملاقات کریں۔ اس وقت ابو عبیدہ مسلمانوں کے وزیر مال تھے۔ انہوں نے کہا: امیرالمومنین ! مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ آپ کی آنکھوں کے پیمانے چھلک پڑیں۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے تمہارے گھر میں ضرور ملاقات کروں گ۔ جب فاروقِ اعظم، ابوعبیدہ کے گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ ان کے پاس ایک جبہ، بکری کی ایک کھال، ایک کھانے پینے کا اور دوسرا وضو کرنے کا برتن تھا۔ اس کے علاوہ کچھ نہ تھا۔ انہیں ایسا گھر دکھائی دیا جیسے وہ غریب ترین مسلمان مسلمان کا گھر ہو۔

فاروقِ اعظم کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ حضرت ابوعبیدہ نے کہا: امیرالمومنین ! میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ میں آپ کی آنکھوں سے بہنے والی آنسوؤں کی برکھا نہیں دیکھنا چاہتا۔

الله تعالی ان طیب و طاہر نفوس قدسیہ پر رحمت و رضوان کی بارشیں نازل فرمائے۔ بے شک وہ اقوامِ عالم کے لیے عظمتوں کے جگ مگاتے ہوئے مینار تھے۔

عمال حکومت کیلئے حضرت عمر فاروق کی ہدایات بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ حضرت فاروقِ اعظم رضی الله عنہ جب اپنے گورنروں کو کس جگہ بھیجتے تو انہیں درج ذیل ہدایات جاری کرتے تھے:

تم ترکی گھوڑے پر سوار نہ ہونا، چھنے ہوئے آٹے کی روٹی نہ کھانا، باریک کپڑا نہ پہننا، لوگوں کی حاجتوں کے آگے اپنے دروازے بند نہ کرنا۔ اگر تم نے ان ہدایات کی خلاف ورزی کی تو تم سزا کے مستحق ہو گئے۔

پھر انہیں الوداع کہنے کیلئے ان کے ساتھ نکلتے اور انہیں کہتے، میں نے تمہیں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے بالوں اور ان کے چمڑوں پر حاکم مقرر نہیں کیا،  لہٰذا تم عربوں کو کوڑے مار کر ذلیل نہ کر دینا اور ان کو یکجا جمع کر کے فتنے میں نہ ڈال دیا (یعنی کسی نہ کسی محاذ پر مصروف رکھنا، بے کار یکجا رہنے سے فتنے جنم لیں گے)۔

(من نفحات الخلود)

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے